Wednesday, 22 August, 2018
سلمان مجاہد بلوچ پر خاتون سے زیادتی کا الزام عائد

سلمان مجاہد بلوچ پر خاتون سے زیادتی کا الزام عائد

کراچی ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر خاتون سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔علینہ خان نامی خاتون نے گلشن اقبال تھانے میں سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کی درخواست درج کرائی ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کی ایک لڑکی نے سماجی کارکن صارم برنی سے رابطہ کیا اور انہیں ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد بلوچ نے نوکری کا جھانسہ دے کر اسے اپنے آفس بلا یا اور پہلی بار 12 اگست 2014 کو پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور خفیہ کیمرے سے ان کی ویڈیو بھی بنائی۔ اس کے بعد وہ انہیں  کافی عرصے تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے ہیں۔ اس کے بعد میری غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز لے کر بلیک میلنگ شروع کردی ۔ 

اس نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تو سلمان مجاہد نے ناراض ہو کر میرے خلاف جھوٹا مقدمہ کرادیا ۔سماجی کارکن صارم برنی نے متاثرہ لڑکی کی مدد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی ہے۔

خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے شادی کا وعدہ کر کے مجھے خاموش رہنے کا کہا لیکن جب میں نے ان پر زور دیا تو ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی نے بھائی کو اغوا کیا اور بھائی کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ علینہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ ویڈیوز کے عوض 40 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار سلمان مجاہد بلوچ ہوں گے۔

معروف سماجی کارکن صارم برنی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے رکن اور ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی سے زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ناصرف متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے اس کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔ صارم برنی کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔

دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو جوائن کرنے کے بعد  میرے خلاف سارا گیم پلان کیا گیا ہے۔

سلمان مجاہد بلوچ کا موقف ہے کہ انہوں نے لڑکی کی والدہ کو علاج کیلئے 40 لاکھ روپے دیئے تھے لیکن اس کی مدد کا یہ صلہ ملا۔ ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ خاتون نے مجھ سے مزید رقم کا مطالبہ کیا تو میں نے شک کی بناء پر مزید رقم دینے سے انکار کردیا، بعد ازاں مجھے معلوم ہوا کہ خاتون نوسز باز ہے۔ میں نے 16 دسمبر کو ہی ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا، اب میری درخواست عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ سلمان بلوچ نے لڑکی کے ساتھ اپنی تصویر کو جعلی قرار دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ رات تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے بھی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے وابستہ کارکن احسن علوی پر بندوق تان کر ہراساں کرنے کے الزام میں سلمان بلوچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔احسن علوی کا کہنا تھا کہ وہ ڈیفنس فیز 2 کی ایک گلی سے گزر رہے تھے کہ مخالف سمت سے سلمان مجاہد اپنی گاڑی میں آرہے تھے،گلی  تنگ ہونے کی وجہ سے وہ سلمان ماجد بلوچ کی گاڑی کو فوری طور پر راستہ نہ دے سکے، جس پر سلمان مجاہد بلوچ کے گارڈز نے ان پر اسلحہ تان لیا اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دھمکیاں دیں

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25142
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تقریب حلف برداری میں پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جب کہ صوبے کے اہم افسران سمیت بھی تقریب میں موجود تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے حلف لینے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔
میڈیا کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہ فرمان کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شاہ فرمان کو گورنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
پریذائیڈنگ افسر اورنگزیب نلوٹھا کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں تحریک انصاف کے مشتاق غنی کامیاب قرار پائے
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر 30 بھارتی قیدیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان قیدیوں میں 27بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہیں، انہیں واہگہ بارڈر

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں