Friday, 22 June, 2018
ایران کی پاکستان کو چاہ بہار بندر گاہ کے منصوبے میں شمولیت کی پیشکش

ایران کی پاکستان کو چاہ بہار بندر گاہ کے منصوبے میں شمولیت کی پیشکش

 

اسلام آباد ۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کو ایران کی چاہ بہار بندر گاہ کے منصوبے اور اسے گوادر سے جوڑنے کے لیے ترقیاتی کام میں شمولیت کی پیشکش کردی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کو ایران کی چاہ بہار بندر گاہ کے منصوبے اور اسے گوادر سے جوڑنے کے لیے ترقیاتی کام میں شمولیت کی پیشکش کردی ہے۔  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شمولیت پر رضا مندی کا اظہار کیا اورپاکستان اور چین کو چاہ بہار بندرگاہ میں شمولیت کی پیش کش کی۔

اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز (آئی ایس آئی ایس) میں پاک-ایران سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہ بہار بندر گاہ کا منصوبہ پاکستان کو مشکلات میں دوچار کرنے کے لیے نہیں، ایران اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور اسی طرح پاکستان بھی اپنی سرزمین ایران مخالف عناصر کو فراہم نہیں کرے گا۔

جواد ظریف نے کہا کہ ’ایران- بھارت تعلقات سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں بالکل اس طرح جیسے پاک-سعودیہ تعلقات سے ایران اپنے لیے خطرہ محسوس نہیں کرتا۔  ہندوستان کے ساتھ سعودیہ کے بھی گہرے تعلقات ہیں۔ لہذا ہندوستان اور ایران کے باہمی تجارتی تعلقات سے پاکستان کو کوئي خطرہ نہیں ۔

جواد ظریف نے دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات سے متعلق امور پر بات کی جس میں پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، دوطرفہ بینکنگ تعلقات کے قیام، فری ٹریڈ معاہدے اور گوادر اور چاہ بہار بندر گاہ کے حوالے سے معاملات شامل تھے۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستان کی انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آمادہ ہے ۔ ایران نے گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک بچھا دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  37206
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر اداروں کی رپورٹس میں جھول ہوا تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے
سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے پی ایم ایل کے رہنما ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہےکہ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھتا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے پاک افغان امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی میں 168 ایکڑ زرعی زمین کی ملکیت ظاہر کی، جبکہ ان کے دو غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں 3 لاکھ 80 ہزار 203 ڈالر موجود ہیں۔ عمران خان نے گزشتہ سال اپنی آمدن پر ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔
اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو 2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں