Friday, 22 June, 2018
انتخابات 2018: 2 ہزار 368 امیدوار مختلف محکموں کے نادہندہ نکلے

انتخابات 2018: 2 ہزار 368 امیدوار مختلف محکموں کے نادہندہ نکلے

اسلام آباد . ملک بھر میں انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے اور اس دوران 2 ہزار 368 امیدوار مختلف محکموں کے نادہندہ نکلے ہیں۔

میڈیا کے مطابق ملک بھرمیں ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک، پی ٹی سی ایل اورایس این جی پی ایل نے نادہندہ امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوانا شروع کردی ہیں۔ تینوں سرکاری اداروں کی طرف سے اب تک 2 ہزار368 نادہندہ امیدواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کومل چکی ہیں، الیکشن کمیشن نے متعلقہ تفصیلات ریٹرننگ افسران کو بھیج دی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے حنا ربانی کھر، فیصل واڈا، اسد اللہ بھٹو، میاں منظوروٹواورعبدالستار بچانی کوبینکوں کا ڈیفالٹرقراردیا ہے۔ قانون کے مطابق 20 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض الیکشن نہیں لڑسکتا۔ اسی طرح پی ٹی سی ایل کی طرف سے 2 ہزارامیدواروں کوڈیفالٹرقراردیا گیا۔ ان میں مراد سعید، فیصل کریم کنڈی، عبدالعلیم خان، منظوروٹو، رانا مشہود، یاسمین راشد، عظمیٰ بخاری، بلال یاسین، سرفرازبگٹی، رانا تنویر، رانا افضال، میرظفراللہ جمالی، گلوکارجواد احمد ،حنیف عباسی اوراعجازچوہدری شامل ہیں۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ نے 268 ڈیفالٹرامیدواروں کی تفصیل الیکشن کمیشن کو بھجوائی ہے۔ قانون کے مطابق 10 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ الیکشن نہیں لڑسکتا۔ تحریک انصاف کے پرویزخٹک 10 کروڑ65  لاکھ، اے این پی کے غلام احمد بلور 14 کروڑ 86 لاکھ، ن لیگ کی تہمینہ دولتانہ 10 لاکھ 57 ہزار، این اے اٹھارہ سے حاجی دلدار خان 17 کروڑ، تحریک انصاف کے راجا راشد حفیظ 74 لاکھ، سمیع حسن گیلانی 79 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے جب کہ پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ،حامد سعید کاظمی،غلام رسول کوریجا اور دیگر بھی نادہندہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کو اسٹیٹ بینک کی طرف سے باقی ڈیفالٹرزکے نام بھی جلد مل جائیں گے جبکہ دہری شہریت کے متعلق امیدواروں کی تفصیل ایف آئی اے آج شام تک پہنچا دے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96652
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر اداروں کی رپورٹس میں جھول ہوا تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے
نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اپنے آبائی علاقے سوات پہنچے جہاں لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ناصر الملک نے اپنے والد کی قبر پرفاتحہ پڑھی اور گلکدہ میں اپنی رہائشگاہ چلے گئے۔ نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک سے مقامی عمائدین نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور نوٹس لے لیا ہے۔ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میڈیا رپورٹس پر یہ نوٹس لیا۔ نیب کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے نوازشریف کیخلاف منی
کراچی میں 12 مئی کے جلسے پر جیالوں اور کھلاڑیوں کی کشیدگی بڑھتے بڑھتے تصادم تک پہنچ گئی، گلشن اقبال کے حکیم سعید گراونڈ میں کیمپ جلا دیئے گئے، ایک دوسرے پر پتھراؤ سے کئی افراد زخمی ہوگئے

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔
اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو 2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں