Saturday, 25 November, 2017
انصارالشریعہ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، احسن اقبال

انصارالشریعہ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ انصار الشریعہ کے تمام لوگوں کو گرفتا کرلیا گیا ہے اور اب اس تنظیم پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ وفاق المدارس کا بنایا گیا طلباء کا فارم تمام صوبوں سے لازمی کروایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی داخلہ کمیٹی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بتایا ہے کہ کراچی میں انصار الشریعہ کے 4 مرکزی عہدیداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس اب تنظیم پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ جس کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، انصار الشریعہ کے سرغنہ سمیت چار مرکزی عہدیدار گرفتار ہوئے ہیں، کچھ عناصر کا پیچھا جاری ہے، انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور اس حوالے سے ڈی جی رینجرز نے بریفنگ دی ہے کافی اہم بریک تھرو ہوئے ہیں۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر حملے میں انصارالشریعہ نامی تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں میں تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر دیگر کارندوں کو بھی پکڑا لیا گیا ہے۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں نیشنل ایکشن پلان کو بہتر طریقے سے چلانا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو دہشتگردی کی لعنت میں پڑنے سے روکنا ہے، مدرسہ اصلاحات پر بھی ایک پرفارما بنایا ہے جس پرعملدرآمد کریں گے۔ ہم نے تمام وزراء اعلی کی میٹنگ کی جس میں فیصلہ ہوا ہے کہ وفاق المدارس کا بنایا گیا طلباء کا فارم تمام صوبوں سے لازمی کروایا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست کی مکمل آزادی ہے لیکن کسی پر تشدد کارروائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جب کہ ڈاکٹر عاصم کو سپریم کورٹ کے حکم پر باہر جانے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منگیتر منع کرے یا پیپر ٹھیک نہ ہو تو خود کشی کرلی جاتی ہے، خودکشی کی کوشش کرنے والے کے لیے سزا ہونی چاہیئے ۔

حسن اقبال نے اسلام آباد میں عوامی مرکزکی آتشزدگی کے حوالے سے کہا کہ اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی کے بعد تمام عمارتوں کے آڈٹ کا حکم دیا تھا، اسلام آباد کے عوامی سینٹر واقعے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ واقعے میں پولیس نے عمارت سے چھلانگ لگانے والوں کو کودنے سے منع کیا تھا۔ عوامی مرکزمیں آتشزدگی سے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر انہیں افسوس ہے، تاہم انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر یا کوئی اورمدد نہیں مانگی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ دنیا ٹرمپ کے ساتھ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریرکی لیکن روس، چین اور یورپی ممالک نے پاکستان کی تائید کی جو خوش آئند ہے۔  برکس میں چین نے کوئی نئی پالیسی نہیں بنائی، برکس اعلامیے کی باتیں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اعلامیہ میں بھی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ انصار الشریعہ کے کچھ لوگ فرار ہیں جنہیں جلد پکڑنے کی خوشخبری دیں گے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  60572
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہےکہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے افغانستان سے روابط کے ثبوت موجود ہیں۔ کپواڑہ اور دیگرعلاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے انکو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا ہے اور ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرلئے ہیں ۔عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چوبیس نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پاناما کیس کی نظرثانی اپیل کے عدالتی فیصلے میں سوال اٹھایا گیا کہ قافلے کیوں لٹتے رہے، ہمیں معلوم ہے اور اس قوم کو بھی معلوم ہے کہ آپ نے کبھی راہزنوں سے کوئی گلہ نہیں کیا، آپ نے تو 70 سال میں کسی راہزن سے سوال تک نہ کیا اور کسی راہزن کو کٹہرے میں بھی نہیں لائے۔
سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی طرف سے دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے جبکہ کیس کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان نے لندن فلیٹ ظاہر کیا لیکن کمپنی کبھی ڈکلیئر نہیں کی

مزید خبریں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے
سردارمہتاب احمد خان نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے جنہوں نے قبائلی علاقوں میں قیام امن ، سماجی واقتصادی ترقی اوربحالی وتعمیرنو کواپنی ترجیحات قراردیا ہے۔

مقبول ترین
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو دی گئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے تاہم فیض آباد کے مقام پر مظاہرین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ہے اور کہا ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کی سرکاری ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ دہشت گردی مخالف اسلامی فوجی اتحاد‎ (آئی ایم سی ٹی سی) کی ویب
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ کارروائی کو تخت حاصل کرنے کی کوشش قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں
اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کو آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی جب کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آپریشن کا عندیہ دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کی تمام ذمہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں