Wednesday, 14 November, 2018
ترکی اور پاکستان کا تعلق صرف حکومتوں تک محدود نہیں، قریشی

ترکی اور پاکستان کا تعلق صرف حکومتوں تک محدود نہیں، قریشی

اسلام آباد ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکی اور پاکستان کا تعلق حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی اور عوامی تعلق قائم ہے۔ دفتر خارجہ میں ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور آج کے مذاکرات میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان حال ہی میں طے کردہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اقتصادی شراکت بڑھانے، دوطرفہ تجارت کے معیار کو بڑھانے اور ایک دوسرے کو سہولتیں دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے اس موقع پر کہا کہ نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حکومتیں بدلتیں رہتی ہیں، نئے لوگ آتے رہتے ہیں لیکن اصل دوستی عوام کے ساتھ ہے، اس دوستی کو قائم رکھنے کے لیے ہم کوششیں کرتے رہیں گے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کے مذاکرات میں شاہ محمود قریشی سے بے شمار موضوعات پر بات چیت ہوئی اور زیر بحث لائی گئی باتیں کامیابی کا سبب بنیں گی۔ اس سے قبل ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے تو شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترک ہم منصب کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان مذاکرات میں باہمی تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  15564
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ پاکستان پوسٹ تقریباً 10 ارب سالانہ خسارے میں جا رہا ہے۔ پاکستان پوسٹ میں بہت صلاحیت ہے
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نیب کی جانب سے نئی دستاویزات پیش کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے نیب کی درخواست منظور کرلی۔ فاضل جج نے نیب کو نئی
ملک بھر میں آج مفکر پاکستان اور شاعر مشرق ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کا 141واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا۔ پہلے روز 50 عدالتی سوالات میں سے 45 کے جواب ریکارڈ کرا دیئے۔ باقی سوالات پر وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں