Wednesday, 17 October, 2018
قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا

قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا

اسلام آباد ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف پر 4 ارب 90 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت منتقلی الزامات پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے آج چیئرمین نیب کو طلب کرلیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف پر اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کے الزام کو لے کر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ایکشن میں آگئی، قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس آج ہوگا جس میں چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کو وضاحت کے لئے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں نوازشریف پر 4 ارب 90 کروڑ ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت منتقل کرنے کے الزام کا جائزہ لیا جائے گا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی چوہدری اشرف کا کہنا ہے اس معاملے پر وضاحت کے لئے چیئرمین نیب کو طلب کیا ہے۔ چیئرمین نیب کی قائمہ کمیٹی میں طلبی پر پیپلزپارٹی کے ارکان کا شدید ردعمل سامنے آیا، نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے کمیٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا کام اداروں کو مضبوط کرنا ہوتا ہے، چیئرمین نیب کو اس طرح طلب کرنا نیب کے کام میں مداخلت کے مترادف ہے، اس اقدام سے نیب کا ادارہ کمزور ہوگا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی 19ارکان پر مشتمل ہے، پیپلزپارٹی کے 2 ارکان کے استعفے کے بعد تعداد 17 رہ گئی ہے، قوائد کے مطابق چیئرمین کمیٹی سمیت کم ازکم 5 ارکان کی اجلاس میں موجودگی سے کورم پورا ہوتا ہے، دوران اجلاس کورم ٹوٹ بھی جائے تو کارروائی جاری رکھنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمیں جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور دیگر افراد کے خلاف 4.9 ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت منتقل کرنے کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا جب کہ  اسٹیٹ بینک نے پاکستان سے بھارت رقم بھجوانے کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی 2016ء میں وضاحت کردی تھی، یہ الزام بے بنیاد ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  90809
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو برابر نمائندگی دی گئی ہے۔ اعظم سواتی، فروغ نسیم، بیرسٹر سیف، خوش بخت شجاعت اور نعمان وزیر، میاں رضا ربانی، جاوید عباسی، رحمان ملک، عثمان کاکڑ اور سینیٹر کلثوم پروین پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کے نام کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹرز شامل ہوں گے جب کہ حکومت اور اپوزیشن کے 12،12 اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیکٹا کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیکٹا کے کردار کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیکٹا کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ میڈیا کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفی رابطہ کمیٹی

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں