Tuesday, 25 February, 2020
امریکا یا سعودی حملے کی صورت میں کھلی جنگ ہوگی، ایران

امریکا یا سعودی حملے کی صورت میں کھلی جنگ ہوگی، ایران

تہران ۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر سعودی عرب یا امریکا کی جانب سے حملہ کیا گیا تو اپنے دفاع میں ایک پل دیر نہیں لگائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران کسی بھی عسکری تنازع میں نہیں الجھنا چاہتا تاہم اگر امریکا یا سعودی عرب کی جانب سے کوئی بھی حملہ کیا گیا تو یہ جنگ کی دعوت ہوگی اور ہم اپنے دفاع میں ایک پل بھی دیر نہیں کریں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سعودی آئل فیلڈ پر حملے کے ایران پر الزامات امریکی صدر کو ایک جنگ کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے،  لیکن ہم اس معاملے میں انتہائی سنجیدہ ہیں اور جنگ نہیں چاہتے، تاہم یہ بھی باور کرانا چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورت میں سعودی عرب کوآخری ’امریکی فوجی‘ کے زندہ ہونے تک لڑنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی شہر بقیق میں بڑی آئل فیلڈ اور آرامکو کمپنی کے پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے جس کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان ہوا، امریکا اورسعودی عرب نے ان حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا جب کہ گزشتہ روز سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ان حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد بھی پیش کیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  53537
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
افغانستان کے صوبے غزنی میں ایک امریکی طیارہ تباہ ہوا جس میں سوار تمام 83 افراد ہلاک ہوگئے تھے، طیارہ گرانے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کر لی۔ تحریک طالبان افغانستان نے اپنے زیر انتظام علاقے میں مسافر طیارے کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرلی۔
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
ایران کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام کا حکم دینے والوں اور ذمہ داروں کو سخت انتقامی
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
سابق ناظمِ کراچی نعمت اللّٰہ خان ایڈووکیٹ انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 89 برس تھی۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی صر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی کے دوران بھارتی متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج پر تشدد شکل اختیار کر گیا، نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ‘’نیو بلیو ایریا’’ منصوبے کی منظوری دے دی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں نیو بلیو ایریا منصوبہ کی منظوری
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کردی گئیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی پیر کو ایک بار پھر مچھلی بازار بنا رہا اور اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں