Sunday, 05 April, 2020
’’ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1026 ہوگئی‘‘

’’ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1026 ہوگئی‘‘

اسلام آباد ۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 413 ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 312 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

بدھ کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے آنے کا سلسلہ جاری رہا اور سندھ، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد اور گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں نئے کیسز ریکارڈ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف نے صوبے میں مزید 3 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد سندھ میں 413 ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں آنے والے کیسز میں کراچی میں 3 نئے افراد متاثر ہوئے۔

متاثرین کی تفصیل سے متعلق انہوں نے بتایا کہ 147 کیسز کراچی اور ایک دادو سے ہے جبکہ 14 مریض صحت یاب اور ایک انتقال کرچکا ہے۔اس کے علاوہ میران یوسف کا کہنا تھا کہ زیر علاج ان 133 کیسز میں سے 94 کیسز مقامی سطح پر منتقل ہونے کے ہیں۔

ایران سے سکھر آنے والے زائرین کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک 265 افراد میں مثبت جبکہ 3 ہزار 149 میں منفی نتائج آئے۔

دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں تعداد 312 ہوگئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان قیصر آصف کا کہنا تھا کہ صوبے میں مزید 16 افراد میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

ترجمان کے مطابق ان افراد میں 176 زائرین ہیں جبکہ باقی 77 کا تعلق لاہور، 21 گجرات، 8 گوجرانوالہ، 19 جہلم، 3 ملتان، 2 راولپنڈی، 2 فیصل آباد اور ایک ایک فرد کا تعلق منڈی بہاالدین، نارووال، رحیم یار خان، سرگودھا سے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تصدیق شدہ کیسز کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

ادھر ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ پہلے بتایا کہ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 115 ہوگئی۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شہوانی کا کہنا تھا کہ تفتان قرنطینہ مرکز میں مقیم 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے آنے والے افراد میں 2 زائرین اور 3 دیگر افراد کے نتائج مثبت آئے۔ بعد ازاں بلوچستان میں مزید 4 کیسز سامنے آئے۔

چیف سیکریٹری بلوچستان فاضل اصغر نے کوئٹہ میں صحافیوں کو بتایا کہ صوبے کے کیسز کی تعداد 119 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں بھی مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 80 ہوگئی۔کورونا وائرس سے متعلق یومیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ خیبرپختونخوا میں مزید 2 کیسز میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سامنے آیا تھا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے تصدیق کی اور بتایا کہ صوابی سے تعلق رکھنے والے فرد میں نوول کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد یہ شہر کا پہلا کیس ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریض رواں ماہ کے اوائل میں دبئی سے آیا تھا اور انہیں لاہور کے ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سرکاری ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 5 اور گلگت بلتستان میں مزید ایک کیس رپورٹ ہوا۔ جس کے بعد اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد 20 جبکہ گلگت بلتستان میں 81 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں مجموعی تعداد 1026 تک جا پہنچی ہے۔

اگر مجموعی طور پر پورے ملک کے کیسز کی تعداد پر نظر ڈالیں تو سندھ اور پنجاب کے بعد بلوچستان میں 115 کیسز، خیبرپختونخوا میں 78 کیسز، اسلام آباد میں 20، گلگت بلتستان میں 81 اور آزاد کشمیر ایک کیس سامنے آچکا ہے۔

اس وائرس سے اب تک ملک میں 7 اموات ہوچکی ہیں جس میں ایک سندھ، ایک پنجاب، ایک بلوچستان، ایک گلگت بلستان اور 3 خیبرپختنخوا میں ہوئیں جبکہ 18 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جس میں 14 کا تعلق سندھ سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  58981
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس میں ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1625 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 39 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1408 ہوگئی۔ پنجاب میں پہلی بار کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ سے بڑھ گئی، گزشتہ روز پنجاب میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 490 ہوگئی۔
امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان وحیداللہ مایر نے حملے میں 27افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر اپنے عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں