Wednesday, 11 December, 2019
مشرف غداری کیس: حکومتی درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل

مشرف غداری کیس: حکومتی درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد ۔ ہائی کورٹ نے حکومت کی درخواست پر سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ روکنے کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کا فیصلہ روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواست پر کل دن ساڑھے بارہ بجے سماعت کرے گا، جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

حکومت نے سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کا فیصلہ روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو صفائی کا موقع ملنے تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکا جائے اور خصوصی عدالت کا غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم نامہ بھی معطل کیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی پراسیکیوشن ٹیم تعینات کرنے تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 19 نومبر کو محفوظ کیا تھا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  81482
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیراگون ریفرنس میں خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو اجلاس کے لیے اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا عدالت میں کچھ کہنا چاہتا ہوں
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچے ہیں۔ انہوں نے داتا دربارؒ پر حاضری دی، مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی کے لیے جو قدم اٹھایا وہ منزل پر پہنچ رہا ہے اور حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
ملتان کے علاقے میان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی۔

مقبول ترین
لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، مشتعل وکلاء کی بڑی تعداد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر میں داخل ہوگئی اور توڑ پھوڑ کی تاہم اس دوران اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹرز بڑی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانتی مچلکے داخل کرانے
آوارہ کتوں نے ایک ماہ قبل بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں حسنین پر ایسا حملہ کیا کہ وہ پھر سے کھڑا نہ ہوسکا، کراچی کے این آئی سی ایچ میں پچھلے ایک ماہ سے زیر علاج حسنین آج دم توڑ گیا۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے حسنین کی موت کی تصدیق کی۔
امریکی ریاست نیو جرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 شہری ہلاک ہو گئے، سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں دو افراد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں