Tuesday, 11 August, 2020
بلاول اور اختر مینگل کا عید کے بعد اے پی سی پر اتفاق

بلاول اور اختر مینگل کا عید کے بعد اے پی سی پر اتفاق

اسلام آباد۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے متحرک ہوگئے۔ بلاول بھٹو کی اختر مینگل سے ملاقات میں اے پی سی بلانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان سے رابطوں کے بعد اب اختر مینگل سے ملاقات ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین گزشتہ ایک ہفتے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں ہیں اور اپوزیشن کے علاوہ حکومت سے ناراض پارٹیوں سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری سے بی این پی کے سردار اختر مینگل کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

 زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں بلاول زرداری سے بی این پی کے وفد میں شامل آغا حسن اور میر حمل کلمتی نے بھی ملاقات کی۔ بلاول کے ہمراہ فرحت اللہ بابر، نیر بخاری اور مصطفی نواز کھوکھر بھی بی این پی کے وفد میں شامل تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

علاوہ ازیں پارٹی ذارئع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں پارٹی کو منظم و متحرک کرنےاور نئے لوگوں کی شمولیت کا ٹاسک قمر زمان کائرہ کو سونپ دیا ہےجبکہ حکومت مخالف ممکنہ تحریک کو پنجاب خصوصاً سینٹرل پنجاب میں کامیاب بنانے کاٹاسک بھی قمرزمان کائرہ کے سپرد کیا گیا ہے۔

حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک کے لیے قمرزمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری منظور مل کر کام کریں گے دونوں رہنما ضلعی اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر میٹنگز اور کنونشنز کا انعقاد کریں گے۔

 اس حوالے سے متعلقہ عہدیداران کو پروگرام کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں جبکہ پرانے جیالوں اور پارٹی ورکرز کے ساتھ بھی رابطے کیے جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نےقمر زمان کائرہ کو پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں سے بھی رابطے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری حکومت ہٹاؤ ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  17470
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے شوگرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ حکومت نے شوگر مافیا کی جانب سے بلیک میل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جب کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج چاند کی رویت کی پیش گوئی کی تھی۔ یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات ہوگی۔

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں