Tuesday, 11 August, 2020
پنجاب حکومت کا آج رات سے صوبے بھرمیں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا آج رات سے صوبے بھرمیں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
فائل فوٹو

لاہور۔ صوبائی وزیراطلاعات فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور فیصلے کا آج رات سے اطلاق ہوگا۔ ذرائع کے مطابق  مارکیٹیں آج رات سے بند کر دی جائیں گی۔

وزیراطلاعات ونشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اگلے بدھ تک مارکیٹوں میں سخت لاک ڈاؤن رہے گا، عیدالفطر والے ایس اوپیز کا عیدالاضحی پربھی نفاذ ہوگا، مویشی منڈیوں میں سخت ایس اوپیز پرعملدرامد کروایا جائے گا، تھیٹر، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولنے کیلئے محرم کے بعد معاملہ زیربحث لایا جائے گا۔
 
عیدالضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پنجاب میں تمام مارکیٹیں آئندہ 10 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا اور پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے فیصلے کی منظوری دے دی جب کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان آج نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عید الاضحٰی پر سیر وسیاحت کے لیے دوسرے شہروں اور صوبوں میں جانے پر پابندی زیر غور ہے اور بکرا منڈیوں کے اوقات کار بھی محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  10750
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نے عوامی بہبود کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کے لئے بہترین کام کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پنجاب کی صورتحال اور نئے اقدامات کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول سینٹر (این سی او سی)اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔ مویشی منڈیوں اور عیدالاضحی کے حوالے سے پلان تیار کرلیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہماری معیشت اور موجود وسائل بے قابو انداز سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ہمیشہ دباؤ کا شکار رہیں گے۔ اسلامی ممالک میں آبادی میں اضافہ کی روک تھام کے لیے جامع مہم کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کردیا۔ گورنر ہاؤس عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کیلئے فرنس آئل اور گیس کی سپلائی

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں