پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے تیار کیا گیا خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملی نغمہ جاری کیا جس کا ٹائٹل ’’اے وطن تیرا بھلا ہو‘‘ ہے۔ اس نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے گایا ہے