Saturday, 21 July, 2018
انڈونیشیا میں انڈے دینے والا چودہ سالہ لڑکا منظرعام پر آگیا

انڈونیشیا میں انڈے دینے والا چودہ سالہ لڑکا منظرعام پر آگیا

جکارتہ ۔ انڈونیشیا کے علاقے گووا ریجنسی سے 14 سالہ اکمل نامی ایک لڑکے نے نہ صرف ساری دنیا کو بلکہ ڈاکٹروں تک کو حیرت میں ڈال رکھا ہے کیونکہ یہ پچھلے چند سال کے دوران 20 انڈے دے چکا ہے۔ چودہ سالہ اکمل نے دو انڈے اسپتال میں عملے کی موجودگی میں بھی دیئے ہیں۔

اکمل کے والد رُسلی کا کہنا ہے کہ اپنی عجیب و غریب حالت کی وجہ سے گزشتہ چند سال کے دوران اکمل کو متعدد بار اسپتال میں داخل کروایا جاچکا ہے لیکن ڈاکٹروں کو اب تک اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔ حالیہ چند دنوں میں ایک بار پھر پیٹ میں تکلیف ہونے پر اکمل کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس نے طبی عملے کی موجودگی میں مزید دو انڈے دیئے۔

جب اسپتال میں اکمل کا ایکسرے لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ کے نچلے حصے کے اندر ایک انڈا سالم حالت میں موجود ہے۔ اس کے باوجود، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انسان کےلیے انڈے دینا قطعی طور پر ناممکن ہے۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اکمل اور اس کے گھر والے مل کر ساری دنیا کو بے وقوف بنارہے ہیں اور وہ جلد ہی اس فراڈ کا پردہ فاش کردیں گے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  85712
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانوی آرمی سارجنٹ اور اس کی امریکی دلہن نے پہلے شادی کے لیے لیسٹر کے ایک چرچ کا انتخاب کیا تھا۔بعدازاں انہوں نے پروگرام تبدیل کرتے ہوئے زیر آب سادہ مگر مشکل شادی کی تقریب کا انعقاد کیا
لندن کے ایک کیفے نے گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کافی کے کپ میں پینے والوں کی تصاویر بنانا شروع کردی ہے جس کے لیے وہ ’تھری ڈی پرنٹر‘ کا استعمال کرتے ہیں۔
دبئی میں اونٹوں کے علاج کیلئے نیا اسپتال قائم کیا گیا ہے جو دنیا میں یہ اپنی قسم کا پہلا اسپتال ہے۔اس میں کسی اور جانور کا علاج نہیں کیا جائے گا۔ اسپتال کے قیام پر 40 ملین درہم خرچ ہوئے۔
میلانیا سے برداشت نہ ہوا تو ٹرمپ کو ہاتھ سے پکڑ کر دور لے گئیں اور پھر جب صدر نے ان کا ہاتھ تھامنا چاہا تو فرسٹ لیڈی نے غصے سے ہاتھ جھٹک دیا، ٹرمپ،اس قدر بوکھلائے کہ نیتن یاہو سے ہاتھ ملانا ہی بھول گئے۔

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے
۔خوبصورت سوئمنگ پول،دیدہ زیب بیڈ رومز اور زیر سمندایک دلکش پاڈ پر مشتمل اس ریسورٹ کی تخمینی لاگت 145ملین پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ر ریسورٹ بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مستقبل میں سیاحوں کیلئے ایک آئیڈیل جگہ کا درجہ اختیار کر لے گا۔
امریکا کے ایک اسکول میں 3ہرنوں نے تباہی مچاتے ہو ئے انٹری دی جو تعلیم کے حصول کیلئے نہیں بلکہ 2آوارہ کتوں سے بچنے کیلئے کی گئی تھی۔ان 3ہرنوں کے پیچھے 2کتے لگ گئے جن سے بچاؤ کیلئے پہلے تو ان ہر نوں نے ان کی خوب دوڑیں لگوائیں

مقبول ترین
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں شامل کئے گئے قبائلی علاقوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ نگران حکومت کی طرف سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری دستاویزات اور خط وکتابت میں فاٹا اور پاٹا کے لفظ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے ملک کو یہودیوں کی قومی ریاست بنانے کا متنازع بل منظور کرلیا۔ بل کے حق میں 62 جبکہ مخالفت میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔ اس قانون کے تحت بطور سرکاری زبان عربی کے درجے کو گھٹادیا گیا ہے اور یہودی آبادکاری میں اضافے
چمن میں واقع مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہری نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں جارہے تھے
کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کیس میں نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی جس میں عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں