Saturday, 22 February, 2020
سمندر کے اندر دنیا کا گہرا ترین غار دریافت

سمندر کے اندر دنیا کا گہرا ترین غار دریافت

وارسا ۔ محقیقن کی ایک ٹیم نے جمہوریہ چیک کے مشرقی علاقے میں زیر سمندر دنیا کا گہرا ترین غار دریافت کرنے کا دعویٰ کیا جو سمندر کے اندر 404 میٹر ( 1325 فٹ) کی گہرائی پر موجود ہے۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے محقق کرزسٹ اسٹارناوسکی اس ٹیم کی سربراہی کررہے تھے جس نے یہ غار دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کرزسٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس غار کو دریافت کرکے خود کو ’21 ویں صدی کا کولمبس‘ تصور کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریہ چیک کے قصبے ہرانیس میں ان سمیت دیگر محققیں سمندری کٹاؤ کے نتیجے میں بننے والے چونے کے پتھر پر مشتمل چٹان(ہرانیکا پروپاسٹ) کی سطح پر کئی دہائیوں سے کھوج میں مصروف تھے تاہم اب انہیں معلوم ہوا ہے کہ یہ غار نما چٹان سمندر کے اندر 404 میٹر گہرائی تک موجود ہے۔

2015 میں کرزسٹ خود ایک شگاف کے ذریعے غار میں داخل ہوئے تھے اور وہ 265 میٹر کی گہرائی تک جانے میں کامیاب رہے تھے تاہم وہ اس غار کے نچلے حصے تک نہیں پہنچ سکے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے مزید گہرائی تک جانے کا فیصلہ کیا تاکہ اس غار کی مکمل گہرائی معلوم ہوسکے تاہم اس بار انہوں نے خود اتنی گہرائی تک جانے کے بجائے روبوٹ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

لہٰذا وہ ایک بار پھر اس غار میں 200 میٹر گہرائی تک گئے اور وہاں سے انڈر واٹر روبوٹ کو مزید نیچے بھیجا اور یہ روبوٹ 404 میٹر کی گہرائی تک پہنچا تھا کہ اس کے ساتھ منسلک تار کی لمبائی ختم ہوگئی حالانکہ روبوٹ ابھی تک غار کی تہہ تک نہیں پہنچا تھا۔

کرزسٹ نے بتایا کہ حالیہ کھوج کے بعد ہرانیکا پروپاسٹ نے دنیا کے گہرے ترین سمندری غار ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا جو اس سے قبل اٹلی میں موجود پوزو ڈیل میرو کو حاصل تھا۔

غاروں کے حوالے سے کام کرنے والی جمہوریہ چیک کی ایک سوسائٹی کا کہنا ہے کہ یہ غار مزید گہرا ہوسکتا ہے کیوں کہ جو روبوٹ اس کی گہرائی ناپنے کے لیے بھیجا گیا اس کے ساتھ منسلک رسی کی لمبائی ہی 404 میٹر تھی اور وہ غار کی تہہ تک نہیں پہنچ سکا تھا۔

اس غار میں غوطہ لگانا ایک مشکل کام ہے کیوں کہ یہاں پانی کا درجہ حراست 15 ڈگری سینٹی گریڈ اور کافی کیچڑ بھی ہے۔

کرزسٹ کا کہنا ہے کہ یہاں پانی میں موجود دھاتوں کی وجہ سے تکنیکی آلات اور غوطہ خوروں کی جلد کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  49009
کوڈ
 
   
مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے 16 فروری سے 21 فروری تک منعقدہ اجلاس میں پاکستان کوجون 2020 تک ادارے کی گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لیہ میں ”احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام” کا اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہماری کوشش ہے ، پاکستان مشکل وقت سے نکل چکا ہے،یہ پروگرام احساس کے تحت چلائے جانے والے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقات کیلئے ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف دیے گئے متنازع بیان پر عدالت عظمیٰ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں