Tuesday, 11 August, 2020
لاک ڈاؤن میں سفر کےلیے ترسنے والوں کی خاطر ’جعلی پروازوں‘ کا آغاز

لاک ڈاؤن میں سفر کےلیے ترسنے والوں کی خاطر ’جعلی پروازوں‘ کا آغاز
فوٹو: بشکریہ رائٹرز

تائپی۔ تائیوان حکومت کا عجیب و غریب اقدام ،کورونا وائرس میں سفر کے لیے ترسنے والوں کے لیے تائیوان میں ’’جعلی پروازوں‘‘ کا سلسلہ شروع  کردیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس سفر کے لیے 7 ہزار افراد نے رجوع کیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان میں ایک ہوائی اڈے پر چیک ان، پاسپورٹ کی جانچ پڑتال اور سیکیورٹی وغیرہ کے بعد جہاز پر سوار کروایا جات ہے لیکن پرواز کہیں جاتی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وبا سے بچاؤ کے لیے گھروں میں محدود رہنے والے ایسے افراد جو تواتر سے سفر کے عادی تھے اور گھر بیٹھے بیٹھے اکتا چکے تھے ان کے لیے تائپی کے سونگشان ہوائی اڈے پر اس سروس کا آغاز کیا گیا جس میں ابتدائی طورپر 60 افراد شریک ہوئے۔ اس ’جعلی سفر‘ کے لیے مجموعی طور پر 7 ہزار افراد نے حصہ لینے کے لیے رجوع کیا تھا جن میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے مسافروں کا انتخاب کیا گیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ چند ہفتوں تک جاری رہے گا۔

ہوائی اڈاے سے نہ شروع اور نہ ہی ختم ہونے والے اس ’سفر‘ میں شامل ہونے والوں کو معمول کی کارروائی سے گزارا گیا اور انہیں ایئر بس اے 330 پر سوار کروایا گیا جہاں فضائی میزبانوں نے زمین پر رہتے ہوئے ہی ان کی مہمان نوازی بھی کی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی سفر انتہائی محدود ہوچکا ہے۔ اس سروس کا مقصد شہریوں کو ہوائی اڈے پر ہونے والی تزئین و آرائش دکھانا ہے اور یہ بتانا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ تائیوان کا شمار ان ممالک میں ہوتا جس نے کورونا وائرس کے باعث پھیلنے والی وبا کی ابتدا ہی میں بروقت اقدامات اور سرحدوں کی بندش سے اس پر قابو پایا۔ اس کے علاوہ حکومت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر غیر ملکی سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کررکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  51033
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
؎چینی شہری جو گزشتہ تین دہائیوں سے اشرف المخلوق ہونے کے باوجود بندروں کی طرح زندگی گزارنے کو ترجیح دے رہا ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے ایسے زندگی گزار رہا ہے۔
ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اس وقت بہت حیرانی ہوئی جب انہیں ڈاک سے ایسا سامان ملا، جس کا آرڈر انہوں نے نہیں دیا تھا۔ تاہم کچھ دیر بعد انہیں یاد آیا کہ یہ جو سامان آیاہے، اس کا آرڈر تو انہوں نے 8 سال پہلے دیا تھا۔
ایک بھارتی آٹو موبائل انجینئر نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک انوکھی الیکٹرک بائیک بنائی ہے۔ اس انوکھی بائیک پر بیٹھنے والی دو سواریوں کے لیے بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا ہے۔ ”کووڈ-19 بائیک“ نامی اس بائیک کی دو سیٹوں کے درمیان 5 فٹ کا فاصلہ ہے۔
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھ کس طرح دھوئیں۔ یونیسیف کی ” ہینڈ واش ڈانس “ ویڈیو وائرل ہوگئی

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں