![]() |
جدہ ۔ ایک سعودی شخص نے اپنی اہلیہ کے پرس سے موبائل فون نکلنے پر اسے طلاق دیدی اور موقف اپنایاکہ خاتون نے ایسی کوئی بھی ڈیوائس نہ رکھنے کی اس کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔
عرب اخبار’صدا‘ کے مطابق خاتون اور اس کا شوہر جنوبی صوبے جزان میں ایک ہوٹل میں جارہے تھے کہ سیکیورٹی مشین میں سے گزرنا پڑا، اس سکیننگ کے دوران انکشاف ہواکہ خاتون کے پرس میں ایک موبائل فون موجود ہے اور جب مرد نے تلاشی لی تو غصے سے آگ بگولاہوگیا اور ہوٹل سے باہر نکل گیا۔
خاتون بھی اپنے شوہر کی پیروی کرتے ہوئے اس کے پیچھے ہوٹل سے باہر آگئی اور اس سے معذرت کی لیکن مردنے اسے فوری طورپر طلاق دیدی اور الزام لگایاکہ وہ ایک ایسی چیز استعمال کررہی تھی جس کے بارے میں وہ نہیں جانتاتھا