Thursday, 22 August, 2019
سنگاپور، غصہ نکالنے کیلئے خصوصی کمرہ تیار

سنگاپور، غصہ نکالنے کیلئے خصوصی کمرہ تیار

سنگاپور۔ جو افراد بہت زیادہ غصے میں گھر میں موجود اشیا کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں ایسے لوگوں کیلئے سنگاپور میں ایک خصوصی کمرہ تیار کیا گیا ہے جہاں وہ دل کھول کر اپنا غصہ نکال سکتے ہیں ۔ جی ہاں،سنگاپور میں ایک کمپنی کی جانب سے ایک کمرہ تیار کیا گیا ہے جہاں مختلف قسم کی چیزیں اور مشینیں رکھی گئی ہیں جن کو توڑ کر غصہ نکالا جا سکتا ہے ۔ 

کمرے میں داخل ہونے کیلئے ایک خصوصی لباس تیار کیا گیا ہے جسے زیب تن کئے بغیر اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ یہاں جانے کی اجازت ہر عمر کے لوگوں کو ہے چاہے وہ کسی بھی بیک گرائونڈ سے تعلق رکھتے ہوں ۔ 

سکول جانیوالے بچے سے لے کر آفس میں کام کرنیوالا ہر شخص اب ذہنی دبائو کا شکار رہتا ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمرے کی تعمیر کا ارادہ کیا گیا۔اس حوالے سے ایک سکول جانیوالی بچی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اسے غصے میں پرنٹر توڑنا بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ سکول میں اسی پر کام کرتی ہے ۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  99025
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پرندوں کا شکار کرنے والے باز اب مشینی پرندوں پر بھی جھپٹیں گے، برطانوی پولیس نے جاسوس ہیلی کیمز کو ٹھکانے لگانے کیلئے بازوں کو تیار کردیا ہے۔ برطانوی حکام ہیلی کیمز کے بڑھتے استعمال سے تشویش کا شکار تھے۔
امریکی سائنسدانوں نے الجی سے بنی ایسی ’’روشنائی‘‘ تیار کی ہے جودھوپ ملتے ہی بڑھنے لگتی ہے اور چند دنوں میں پوری تصویر مکمل ہوجاتی ہے۔امریکی سائنسدانوں نے اسے ’’زندہ روشنائی‘‘ کا نام دیا ہے جسے الجی سے بنایا گیا ہے
دنیا میں آرام دہ اور تیز رفتار کاروں کی بھر مار کے بعد مارکیٹ میں ایک ایسی کار متعارف کرائی گئی ہے جو خشکی پر تیز رفتاری سے چلنے کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی تیر سکتی ہے۔ دنیا کی یہ عجوبہ روزگار لیموزین آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں