Friday, 03 April, 2020
نائجیریا کے ایک مسلمان عالم دین کی 130 بیویاں اور 203 بچے

نائجیریا کے ایک مسلمان عالم دین کی 130 بیویاں اور 203 بچے

ابوجا ۔ دنیا میں سے سب سے زیادہ شادیاں اور سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا ریکارڈ نائجیریا کے ایک مسلمان مبلغ محمد بیلو ابوبکر کے پاس تھا جو 93 برس کی عمر میں چل بسے ہیں، اس نائجیرین مبلغ کی 130 بیویاں تھیں۔ محمد بیلو ابوبکر بابا مسابا کے نام سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور گذشتہ ہفتے کو ان کا انتقال وسطی ریاست نائجر میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے ہوا۔ ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ 

نائجیریا کے اخبار ڈیلی ٹرسٹ کے مطابق سنہ 2008 میں ان کی 86 بیویاں تھیں جب وہ میڈیا کا مرکز بنے اور ان کی موت کے وقت یہ تعداد 130 تک پہنچ چکی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی سنہ 2008 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ابوبکر کے کم از کم 170 بچے تھے تاہم ڈیلی ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے سوگواروں میں 203 بچے چھوڑے ہیں۔

سنہ 2008 میں ان کی بیویوں نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی ملاقات ابوبکر سے اس وقت ہوئی جب وہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے ان کے پاس آئیں اور انھیں شفا ملی تھی۔ ابوبکر کا کہنا تھا کہ 'میں ان کے پیچھے نہیں جاتا، وہ میرے پاس آتی تھیں۔

 'گینیت محمد بیلو نے 20 سال قبل بیلو ابوبکر سے شادی کی تھی اور سنہ 2008 میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات بیلو ابوبکر سے اس وقت ہوئی تھی جو وہ سکینڈری سکول میں تھیں اور ان کی والدہ انھیں صلاح مشورے کے لیے ان کے پاس لے گئی تھیں۔ جس کے بعد انھوں نے شادی کی درخواست کی تو گینیت کا کہنا تھا کہ 'میں کسی بوڑھے مرد سے شادی نہیں کر سکتی لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ خدا کا حکم ہے۔اس قسم کے دعوؤں کی وجہ سے نائجیریا کے مذہبی حکام بھی نالاں تھے اور ان کی جانب سے ان کے خاندان کو ایک فرقے کے طور پر پیش کیا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  44490
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تھائی لینڈ میں ایک سے زائد شادیاں کرنا غیرقانونی ہے لیکن اس کے باوجود ایک تعمیراتی ٹھیکیدار نے نہ صرف 120 شادیاں کی ہیں بلکہ ان کے 28 بچے بھی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام بیویاں اس بات سے واقف ہیں اور خوش و مطمئن ہیں۔ انہوں نے 17 برس کی عمر میں پہلی شادی کی تھی
کچھ لوگ اتنے خوش قسمت ہوتے ہیں کہ انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک جا پہنچتے ہیں اور آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سوشل میڈیا نے اس کام کو اور بھی آسان کردیا ہے اسی لیے پاکستانی چائے والے ارشد خان کے بعد اب نیپال کی ایک سبزی والی نے بھی ٹوئٹر ٹرینڈ میں جگہ بنا لی ہے

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوام میں شعور پیدا کرنے کا حق ادا کیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں یہ لیڈر 20 کروڑ مسلمانوں کے بارے میں کھل کر ایسی باتیں کررہا ہے جیسی یہودیوں کے بارے میں نازی کرتے تھے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کورونا سے نبردآزما جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے۔ بھارت کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2458 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں