![]() |
بشکریہ سوشل میڈیا |
ایک بھارتی آٹو موبائل انجینئر نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک انوکھی الیکٹرک بائیک بنائی ہے۔ اس انوکھی بائیک پر بیٹھنے والی دو سواریوں کے لیے بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا ہے۔ ”کووڈ-19 بائیک“ نامی اس بائیک کی دو سیٹوں کے درمیان 5 فٹ کا فاصلہ ہے۔
پرتھا ساہا کا تعلق تری پورہ سے ہے۔ وہ سڑکوں پر بھی سماجی فاصلہ رکھنا چاہتے تھے۔ اسی لیے انہوں نے ایک نئی موٹرسائیکل بنائی ہے۔
اس موٹر سائیکل کی دونوں سیٹوں کےمابین کا فاصلہ 5 فٹ رکھا گیا ہے۔ ساہا نے بتایا کہ وہ اس بائیک کو تجارتی پیمانے پر فروخت نہیں کرنا چاہتے بلکہ اسے سماجی فاصلے کی اہمیت سے آگاہی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
ساہا نے بتایا کہ انہوں نے اصل میں یہ بائیک اپنی بیٹی کو لاک ڈاؤن کے بعد سکول چھوڑنے کے لیے بنائی تھی۔لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ اس بائیک سے کئی قانونی مسائل پیدا ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ