Friday, 18 October, 2019
اسرائیل میں چرس کے استعمال کو قانونی بنانے کی کوشش

اسرائیل میں چرس کے استعمال کو قانونی بنانے کی کوشش

یروشلم ۔ اسرائیلی حکومت نے چرس کے ذاتی استعمال کے جرم کی سزا میں کمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔حکومت کی کوشش ہے کہ ابتدائی طور پر اس جرم کی سزا جرمانے تک محدود ہو اور اس جرم کو بار بار دہرانے والوں کو ہی صرف مجرمانہ فردِ جرم کا سامنا ہو۔

رپورٹ کے مطابق چرس کی خرید و فروخت اور اس کی تیاری ابھی بھی غیر قانونی ہوگی اور اس نئی پالیسی کو ابھی پارلیمان کی منظوری درکار ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں 9 فیصد شہری چرس استعمال کرتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہ اقدام اس معاملے پر بنائی گئی ایک کمیٹی کی تجاویز کے بعد کیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ چند یورپی ممالک اور کچھ امریکی ریاستوں میں چرس کے استعمال کو قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے پارلیمان کے ووٹ سے قبل کابینہ سے کہا کہ ’ایک طرف ہم مستقبل کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں اور دوسری طرف ہم اس کے خطرات کو بیلنس کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسرائیلی وزیرِ قانون کا کہنا ہے کہ ’اسرائیل دنیا بھر میں چرس کے استعمال کے حوالے سے ہونے والی تبدیلیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔‘

دریں اثنا پبلک سکیورٹی کے وزیر گلاد اردان نے کہا کہ یہ اقدام مجرمانہ کارروائیوں کے بجائے لوگوں کے علاج اور رہنمائی پر توجہ دے گا۔نئے نظام کے تحت پہلی مرتبہ اس جرم کے مرتکب ہونے والوں پر ایک ہزار شیکلز (270 ڈالر) کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ دوسری مرتبہ یہ دوگنا ہو جائے گا۔ تیسری مرتبہ پروبیشن اور چوتھی مرتبہ مجرمانہ فردِ جرم عائد کی جائے۔چرس کے طبی استعمال کے حوالے سے اسرائیل تحقیق میں اہم ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس خبر سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، مغربی ممالک جسمانی بے راہ روی اور منشیات کے استعمال کے روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ان ممالک میں ممنوعہ چیزوں کے استعمال کو قانونی بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  49759
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لندن کے ایک کیفے نے گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کافی کے کپ میں پینے والوں کی تصاویر بنانا شروع کردی ہے جس کے لیے وہ ’تھری ڈی پرنٹر‘ کا استعمال کرتے ہیں۔
دبئی میں اونٹوں کے علاج کیلئے نیا اسپتال قائم کیا گیا ہے جو دنیا میں یہ اپنی قسم کا پہلا اسپتال ہے۔اس میں کسی اور جانور کا علاج نہیں کیا جائے گا۔ اسپتال کے قیام پر 40 ملین درہم خرچ ہوئے۔
ایک سعودی شہری نے نیا شادیاں کرنے کے لیے اپنی موجودہ چاروں بیویوں کو ایک ہی دن میں طلاق دیدی لیکن نئی شادیاں کرنے میں بھی ناکام رہاجبکہ سابقہ بیگمات سے دوبارہ شادی کرنے کے لیے اسے ایک لاکھ ساٹھ ہزار سعودی بطور جہیز دینا ہوں گے
قانون واقعی اندھا ہوتا ہے - چنیوٹ کے ڈی پی او نے سرکاری گاڑی کو ٹکر مارنے والے گدھے کو تھانے میں بند کر دیا ہے۔ گدھا ہے تو کیا ہوا غلطی کرے گا تو سزا بھی بھگتے گا ۔ قانون سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکتا ہے ۔ اس لئے قانون کی گاڑی سے ٹکر چنیوٹی گدھے کو مہنگی پڑی۔

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں