Monday, 25 September, 2017
انوکھا فراڈ، دلہن خواجہ سرا نکلی، گھر لوٹ کر فرار

انوکھا فراڈ، دلہن خواجہ سرا نکلی، گھر لوٹ کر فرار

چنیوٹ ۔ سادہ لوح دیہاتی دوسری شادی کے لالچ میں لٹ گیا۔ ڈیڑھ لاکھ روپے میں خواجہ سرا بیاہ لایا،جو پہلی رات کو ہی متاثرہ دولہا کی باقی ماندہ نقدی اور طلائی زیورات بھی لے کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ دولہا اپنی درخواست لیکر تھانے میں پہنچ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 151 ج ب کا رہائشی 52 سالہ گلزار اولاد سے محروم ہونے کی وجہ سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کو اپنے ہی گاﺅں کے رہائشی غلام نبی اور چک نمبر 239 ج ب دھلو والی کے رہائشی صفدررجوکہ نے ڈیڑھ لاکھ روپے میں شادی کے لئے لڑکی کی پیشکش کی جس پر دولہا گلزار نے ٹوٹل رقم ادا کر دی اور شادی کی تیاریوں میں مصروف ہو گیا۔

مقررہ تاریخ کو دولہا جب پہلے سے دکھائی گئی خوشاب کی سونیا کو بیاہ کر گھر لایا تو وہ خواجہ سرا نکلا جو پہلی رات کو ہی متاثرہ دولہا کی باقی ماندہ نقدی اور طلائی زیورات بھی لے کر فرار ہو گیا ۔ متاثرہ دولہا نے بتایا ہے کہ ملزمان اب رو پوش ہیں تاہم تھانہ رجوعہ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  70778
کوڈ
 
   
 
متعلقہ خبریں
آپ نے اگر اپنا گھر بنانا ہے تو مستریوں کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب آپ کی مشکل حل کرنے کیلئے روبوٹ آ گئے ہیں۔ سعودی عرب نے ایک آسٹریلوی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے
اٹلی میں کینوؤں سے دلچسپ لڑائی لڑی گئی ، شرکاء نے رسیلے پھلوں سے ایک دوسرے کو تاک تاک کر نشانہ بنایا ، دلچسپ لڑائی میں ستر افراد زخمی بھی ہوئے ۔کینو صرف کھانے کے لیے ہی نہیں ، ایک دوسرے کو مارنے کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں
دبئی کے ایک اسپتال میں 47 برس گزارنے والا مریض آخر کار چل بسا۔ قوذان دمہ اور ذیا بیطس کے امراض میں مبتلا تھا اور پہلی مرتبہ 1968 میں اسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوا اور پھر یہیں کا ہو کر رہ گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق قوذان کے پاس رہنے کے لیے
ایک مردہ لڑکی اپنی موت کے ایک روز بعد قبر میں جاگ گئی اور مدد کے لیے پکارنے لگی لیکن اس سے پہلے کے اس کے گھر والے اسے بچاتے وہ مر چکی تھی۔ ایک چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سولہ سالہ نیسی پریز کو بچانے کے لیے خاندان کے افراد کنکریٹ

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے
۔خوبصورت سوئمنگ پول،دیدہ زیب بیڈ رومز اور زیر سمندایک دلکش پاڈ پر مشتمل اس ریسورٹ کی تخمینی لاگت 145ملین پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ر ریسورٹ بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مستقبل میں سیاحوں کیلئے ایک آئیڈیل جگہ کا درجہ اختیار کر لے گا۔
امریکا کے ایک اسکول میں 3ہرنوں نے تباہی مچاتے ہو ئے انٹری دی جو تعلیم کے حصول کیلئے نہیں بلکہ 2آوارہ کتوں سے بچنے کیلئے کی گئی تھی۔ان 3ہرنوں کے پیچھے 2کتے لگ گئے جن سے بچاؤ کیلئے پہلے تو ان ہر نوں نے ان کی خوب دوڑیں لگوائیں

مقبول ترین
انجیلا مرکل انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے چوتھی بار جرمنی کی چانسلر منتخب ہوگئیں۔ میڈیا کے مطابق جرمنی میں ہونے والے فیڈرل الیکشن میں انجیلا مرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو) اور اس کی اتحادی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کے خطاب کو سنا، اگر وہ 'لٹل راکٹ مین' کی ہی سوچ کی تائیدکرتے ہیں تو پھر وہ بہت دیر تک نہیں رہیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلیے صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، شاہد خاقان عباسی بہت کمزور وزیراعظم ہیں، ان پر خود ایل این جی کرپشن کا دھبا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے، ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں، قربانیاں دے رہے ہیں اوردیتے رہیں گے

پاکستان
 
وزیراعظم ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں، عمران خان
 
آپریشن ردالفساد، ڈی آئی خان میں 3 دہشت گرد ہلاک
 
شہید لیفٹیننٹ ارسلان کی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین
 
تحریک انصاف اور ایم کیوایم قومی اسمبلی میں تبدیلی پر متفق
 
شہید ہونے آئے ہیں، گولی کا انتظار ہے، شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم
 
عمران کے گوشوارے: تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع
 
 
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں