Thursday, 28 May, 2020
دوران پرواز خاتون نے شوہر کی ٹھکائی کردی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

دوران پرواز خاتون نے شوہر کی ٹھکائی کردی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

چنائی ۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ سے انڈونیشیا کے جزیرے بالی جانیوالی قطر ائرویز کی پروازنمبر کیو آر-962  کے دوران پرواز ایک ایرانی خاتون نے اپنے شوہر کی بے وفائی کا بھید کھلنے پر جہاز میں ہی اس کی خوب دھنائی کردی اور بات اس قدر بڑھ گئی کہ طیارے کو ہنگامی طور بھار کے شہر چنائی پر اتارنا پڑا۔ ایرانی خاتون، ان کے شوہر اور ان کے بیٹے چھٹیاں منانے بالی جا رہے تھے۔ ایئرلائن نے اس خاتون، ان کے شوہر اور ان کے بچے کو وہیں چنائی کے ایئرپورٹ پر ہی اتار دیا اور پھر دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد وہ طیارہ بالی کے لیے روانہ ہوگیا۔ چنائی ایئرپورٹ کے حکام نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ ان ایرانی مسافروں کے پاس انڈیا کا ویزا نہیں تھا اس لیے انھیں حراست میں رکھا گیا اور دہلی میں ایرانی سفارتخانے سے رجوع کرنے کے بعد انھیں پیر کی رات گئے کوالالمپور کی پرواز میں روانہ کر دیا گیا جہاں سے انھیں دوحہ واپس روانہ کر دیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سے انڈونیشیا کے جزیرے بالی جانیوالی قطر ائرویز کی پرواز کو ایک ایرانی مسافر میاں بیوی کے جھگڑے کے باعث بھارت کے شہر چنائی میں اتار لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کو پیش اایا جب  دوران سفر ایرانی خاتون نے نیند میں ڈوبے شوہر کی انگلی موبائل فون پر رکھ کر اس کا لاک کھول لیا۔ تاہم خاتون بے وفا شوہر کے پیغامات پڑھ کر آگ بگولہ ہوگئی اور سوتے ہوئے شوہر کو اٹھا کر جہاز کے عملے اور سیکڑوں مسافروں کے سامنے ہی اس کی درگت بناڈالی۔ کچھ مسافروں نے خاتون کو سمجھانے بجھانے اور غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی بھی شامت آگئی۔ ایرانی خاتون نے بیچ بچاؤکرانے والے مسافروں کو بھی مکے جڑ دیئے۔ طیارے میں اس قدر ہنگامہ مچا کہ پرواز کو چنائی میں ہنگامی طور پر اتارنا پڑا۔ طیارے پر 284 مسافرسوار تھے۔ میڈیا کے مطابق ایرانی خاتون، ان کے شوہر اور ان کے بیٹے چھٹیاں منانے بالی جا رہے تھے۔

دو گنٹھے کی تاخیر کے بعد ایرانی خاتون انکے شوہر اور ان کے ایک بچے کو وہیں چھوڑ کر طیارہ بالی روانہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی خاتون دوران پرواز شراب نوشی کررہی تھی اور نشے میں دھت تھی۔ چنائی ایئرپورٹ کے حکام نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان ایرانی مسافروں کے پاس انڈیا کا ویزا نہیں تھا اس لیے انھیں حراست میں رکھا گیا لیکن ان کے خلاف کوئی ایف آر درج نہیں کی گئی۔ پھر انھیں دہلی میں ایرانی سفارتخانے سے رجوع کرنے کے بعد  پیر کی رات گئےباٹک ایئر کی پرواز نمبر 6019 سے کوالالمپور اور پھر دوحہ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48518
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فرانس میں ایک 25 سالہ خاتون سینڈی گائی لارڈ کو اپنے ہی اغوا ہونے کا ڈرامہ کرنے کے جرم میں عدالت نے چھ ماہ قید کی معطل سزا اور 5000 یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس خاتون کا یہ سب کرنے کا مقصد اپنے محبوب کے ساتھ وقت گزارنا تھا۔
53 سالہ میوس وینزک نے چند روز قبل میساچیوسیٹس کے ایک پیٹرول اسٹیشن سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جسے پاور بال جیک پوٹ کا نام دیا گیا تھا اور امریکا میں بدھ کی شام اس کا اعلان کیا گیا۔ خوش قسمت خاتون نے بتایا کہ
امریکی ہیوسٹن کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر طیارے میں سوار خاتون نے لینڈنگ کے وقت اچانک چھلانگ لگادی جب کہ خاتون حیرت انگیز طور پر محفوظ رہیں۔
واشنگٹن کی رہائشی ایک خاتون کے اطالوی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران منہ میں اچانک نایاب جامنی موتی آگیا جس کی قیمت 600ڈالر (تقریباً ساٹھ ہزار پاکستانی روپے) تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کے بغیر لنڈسے ہسز اپنے شوہر کرسٹوفر کے ہمراہ اطالوی ریسٹورنٹ میں کھاناکھانے گئی

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں