Monday, 28 September, 2020
بھارت: شیطانی اثرات اور خواتین پر کوڑوں کی بارش

بھارت: شیطانی اثرات اور خواتین پر کوڑوں کی بارش

تامل ناڈو ۔ بھارت سے آنے والی ویڈیو نے دنیا بھر میں ہلچل برپاکردی ہے جس میں ایک پنڈت بیٹھی ہوئی سینکڑوں خواتین کو کوڑے ماررہا ہے اور ان میں عمررسیدہ خواتین بھی شامل ہیں۔

اس عجیب رسم کا مقصد خواتین کو شیطانی اثرات اور بدروحوں سے چھٹکارا دلانا ہے۔ ہر سال ستمبر سے اکتوبر کے درمیان جنوبی بھارت خطے تامل ناڈو کے اچھاپن مندر میں ہزاروں خواتین ایک میلے میں شریک ہوتی ہیں۔

خواتین گھٹنوں پر دو زانو ہوکر بیٹھ جاتی ہیں اور اپنی باری پر ہاتھ بلند کرتی ہیں اور مندر کا پنڈت ہوا میں کوڑا گھما کر اس خاتون کے بلند ہاتھوں پر مارتا ہے ۔ بسا اوقات کوڑا خاتون کے جسم اور کمر پر بھی لگ جاتا ہے۔ ہر خاتون کوڑا کھانے کے بعد وہاں سے اٹھ جاتی ہے۔ اس طرح ایک کے بعد ایک قطار میں بیٹھی خواتین کی باری آتی رہتی ہیں۔

2000 خواتین کی ایک قطار کو کوڑے کھانے میں 5 گھنٹے تک لگ سکتےہیں۔ اکثر خواتین کوڑے کی شدت سے کراہتی ہیں اور جبکہ اس دوران ان کے اہلِ خانہ یہ سب منظر دیکھتے رہتے ہیں۔ یہاں لائی جانے والی ایک اسکول کی طالبہ وشاکا نے بتایا کہ وہ بیمار ہے اور اس کے والدین سمجھتے ہیں کہ اس پر آسیب کا اثر یا سایہ ہے اور کوڑا کھا کر وہ اثرات سے پاک ہوجائے گی۔ اس کے بعد طالبہ نے روتے ہوئے کہا کہ ’ میرے دوست کوڑوں کے نشان دیکھ کر میرا مذاق اڑائیں گے کہ میں دماغی مریضہ ہوں کیونکہ یہاں بہت سی خواتین کسی نہ کسی دماغی بیماری کی شکار ہیں۔‘

اسی طرح ایک اور نوعمر لڑکی کو یہاں لایا گیا تھا جس کے بلوغت کے کچھ مسائل تھے۔ اس کے علاوہ ایک اور 60 سالہ خاتون نے کہا کہ وہ دس سال سے یہاں آکر کوڑے کھا رہی ہیں جس سے جسمانی، نفسیاتی اور روحانی بیماریاں فوری ختم ہوجاتی ہیں۔

بھارت: شیطانی اثرات اور خواتین پر کوڑوں کی بارش
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  64321
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ چوہوں کو پکڑنا بلیوں کی فطرت ہے۔ حقیقت میں بلیاں چوہے پکڑنے کے معاملے میں کتوں سے کہیں زیادہ سست ہیں۔
پاکستان میں حالیہ دِنوں میں فلم میکنگ کی رفتار پچاس فی صد تسلی بخش قرار دی جا سکتی ہے اور اسے سو فی صد پر لانے کے لیے مزید محنت اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
لندن کے ایک کیفے نے گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کافی کے کپ میں پینے والوں کی تصاویر بنانا شروع کردی ہے جس کے لیے وہ ’تھری ڈی پرنٹر‘ کا استعمال کرتے ہیں۔
بابا. پیڑے. والے کی پوتی کی شادی پر دلہا والوں نے ڈالروں. ریالوں اور ڈبہ بند موبائل فون کی بارش کردی لوگوں کےعلاوہ باراتیوں نےبھی خوب فائدہ اٹھایا اور جیبیں بھرلیں.س دوران دھکم پیل سے کئ لوگ ایک دوسرے سےدست گریبان کے واقعات بھی پیش آئے.اس موقعہ پر لوگ کھہ رہے تھے شادی ہو تو ایسی.

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اہم بین الاقوامی اورعلاقائی امور پرپاکستان کا موقف وضاحت، جرات وتدبر اوربصیرت سے بیان کیا۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی
سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔ اپنے تازہ ٹوئیٹ میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر، معزول کیے گئے احتساب عدالت کے جج
سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دھمکیوں کے بعد سکیورٹی گارڈز کی کم تعداد اور درست مقامات پر عدم تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سانحہ اے پی ایس پر بننے والی جوڈیشل انکوائری کمیشن نے سانحے کی رپورٹ پبلک کردی ہے
24 ممالک کے دفاعی اتاشیوں، سفیر اور سفارتکاروں کے وفد نے ایل او سی کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ میڈیا کے مطابق 24 ممالک کے سفیر، سفارتکار اور دفاعی اتاشیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں