Friday, 18 October, 2019
بوڑھے شخص سے شادی پر سعودی دوشیزہ کی قسمت جاگ اٹھی

بوڑھے شخص سے شادی پر سعودی دوشیزہ کی قسمت جاگ اٹھی

ریاض: سعودی عرب میں 18 سالہ دوشیزہ 15 ملین ریال کی مالک بن گئی۔ ایک سعودی اخبار رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک غریب اور مقروض سعودی خاندان کا واقعہ سامنے آیا۔ مقروض سعودی شہری قرض کی ادائیگی  کی وجہ سے سخت پریشان تھا کہ اچانک اس کے ایک واقف کار مگر بڑی عمر کے ایک دولت مند شخص نے اسے قرض سے نجات دلانے کے لیے پیشکش کی۔ اس نے مقروض شہری سے کہا کہ وہ اپنی 21 سالہ بیٹی اسے نکاح میں دے دے تو وہ اس کا سارا قرض اتار دے گا۔ یہ تجویز سن کر مقروض شہری کی آنکھیں چمک اٹھیں۔ وہ گھر واپس لوٹا اور بیٹی کو سارا ماجرا بیان کرکے اس کی رضا مندی طلب کی۔ بیٹی نے بوڑھے امیر سے شادی سے انکار کر دیا۔ باپ نے کافی سمجھایا مگر بیٹی نے بات نہ مانی۔ باپ سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی کی ایک چھوٹی بہن جس کی عمر 18 سال تھی نے دونوں کا مسئلہ حل کراتے ہوئے خود کو بوڑھے امیر کے ساتھ شادی کے لیے پیش کر دیا۔ مقروض شخص نے امیر تک بات پہنچائی اور بتایا کہ اس کی بڑی بیٹی نہیں مان رہی البتہ چھوٹی بیٹی نے خود کو اس کے لیے تیار کر لیا ہے۔ کیا آپ کو چھوٹی بیٹی کا رشتہ قبول ہے تو بزرگ نے چھوٹی لڑکی سے نکاح پر آمادگی ظاہر کر دی۔ دونوں میں نکاح بھی ہو گیا۔ دولت مند نے غریب کا قرض چکا دیا۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان صرف نکاح ہوا تھا، خلوت صحیحہ نہیں ہوئی تھی کہ اچانک اس بوڑھے شخص کا انتقال ہو گیا اور غریب کی بیٹی اپنے شوہر کے ترکے سے 15 ملین ریال کی بھاری رقم لے کر اپنے والد کے گھر آ گئی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  20869
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک سعودی شخص نے اپنی اہلیہ کے پرس سے موبائل فون نکلنے پر اسے طلاق دیدی اور موقف اپنایاکہ خاتون نے ایسی کوئی بھی ڈیوائس نہ رکھنے کی اس کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔
سعودی خواتین نے صحت کی سہولیات کے حوالے سے آگہی مہم کے تحت بنایا گیا بھارتی عالمی ریکارڈ توڑ کر نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کروا لیا ہے، 10 ہزار سعودی خواتین نے چھاتی کے سرطان کا عالمی نشان ''گلابی ربن'' بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا ہے

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں