Monday, 22 April, 2019
دبئی سے مسقط جانے والے طیارے میں سانپ، پرواز منسوخ

دبئی سے مسقط جانے والے طیارے میں سانپ، پرواز منسوخ

دبئی۔ دبئی سے مسقط جانے والی امارات ائیر لائنز کی ایک پرواز کو سانپ کی موجودگی کے بعد منسوخ کردیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارات ائیرلائنز نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سامان اتارنے اور چڑھانے پر مامور عملہ کو طیارے کے کارگو والے حصے میں ایک سانپ موجود ملا۔اس سانپ کی موجودگی کا پتا چلنے کے بعد طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی ہے اور اس کے بعد اس کو سروس کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ فوری طور پر یہ پتا نہیں چل سکا کہ یہ سانپ طیارے میں کیسے گھس آیا تھا۔

واضح رہے کہ نومبر میں ائیرمیکسیکو کی ایک پرواز میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا اور درجہ اول کے مسافروں کے حصے میں سامان رکھنے کی جگہ سے ایک سانپ نیچے آن گرا تھا۔ اس واقعے میں کسی مسافر کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا تھا اور تمام سانپ کے کاٹے سے محفوظ رہے تھے لیکن بعض مسافروں کی سانپ کو اچانک دیکھنے کے بعد حالت غیر ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  14634
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانوی آرمی سارجنٹ اور اس کی امریکی دلہن نے پہلے شادی کے لیے لیسٹر کے ایک چرچ کا انتخاب کیا تھا۔بعدازاں انہوں نے پروگرام تبدیل کرتے ہوئے زیر آب سادہ مگر مشکل شادی کی تقریب کا انعقاد کیا
لندن کے ایک کیفے نے گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کافی کے کپ میں پینے والوں کی تصاویر بنانا شروع کردی ہے جس کے لیے وہ ’تھری ڈی پرنٹر‘ کا استعمال کرتے ہیں۔
دبئی میں اونٹوں کے علاج کیلئے نیا اسپتال قائم کیا گیا ہے جو دنیا میں یہ اپنی قسم کا پہلا اسپتال ہے۔اس میں کسی اور جانور کا علاج نہیں کیا جائے گا۔ اسپتال کے قیام پر 40 ملین درہم خرچ ہوئے۔
کچھ لوگ اتنے خوش قسمت ہوتے ہیں کہ انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک جا پہنچتے ہیں اور آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سوشل میڈیا نے اس کام کو اور بھی آسان کردیا ہے اسی لیے پاکستانی چائے والے ارشد خان کے بعد اب نیپال کی ایک سبزی والی نے بھی ٹوئٹر ٹرینڈ میں جگہ بنا لی ہے

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان پہلے ایرانی صوبے خراساں کے دارالحکومت مشہد پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر رضا حسینی نے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری
سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں سمیت 8 دھماکوں کے نتیجے میں 207 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں