Saturday, 25 November, 2017
فرانسیسی خاتون کا عاشق سے ملنے کے لیے اغوا کا ڈراما

فرانسیسی خاتون کا عاشق سے ملنے کے لیے اغوا کا ڈراما

پیرس ۔ فرانس میں ایک 25 سالہ خاتون سینڈی گائی لارڈ کو اپنے ہی اغوا ہونے کا ڈرامہ کرنے کے جرم میں عدالت نے چھ ماہ قید کی معطل سزا اور 5000 یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس خاتون کا یہ سب کرنے کا مقصد اپنے محبوب کے ساتھ وقت گزارنا تھا۔ اغوا کے جعلی واقعے کے باعث ایک ہیلی کاپٹر سمیت 50 فوجی سینڈی گائی لارڈ ڈھونڈنے کے لیے حرکت میں آ گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں ایک 25 سالہ خاتون سینڈی گائی لارڈ جو کہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کی ایک کارکن ہیں کو اپنے ہی اغوا ہونے کا ڈرامہ کرنے کے جرم میں عدالت نے چھ ماہ قید کی معطل سزا اور 5000 یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے انھیں ماہرِ نفسیات سے مدد حاصل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالتی کارروائی میں بتایا گیا کہ سینڈی گائی لارڈ جواپنے شوہر سے پہلے ہی علیحدگی اختیار کر چکی ہیں اور اپنے بوئے فرینڈ کے ساتھ رہتی ہیں نے یہ منصوبہ ایک تیسرے شخص کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بنایا تھا۔  ان کے اغوا کے جعلی واقعے کے باعث ایک ہیلی کاپٹر سمیت 50 فوجی انھیں ڈھونڈنے کے لیے حرکت میں آ گئے تھے۔

سینڈی گائی لارڈ کے بوائے فرینڈ نے جولائی میں پولیس کو اس وقت اطلاع دی جب سینڈی نے اپنے بوائے فرینڈ کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا اور کہا کہ انھیں ایک کالی کار کی ڈگی میں بند کر کے کہیں لے جایا جا رہا ہے۔ حکام نے ان کی تلاش 24 گھنٹوں تک جاری رکھی۔ تاہم ان کے بعد وہ خود ہی واپس منظر عام پر یہ کہتی ہوئی آگئیں کہ ان کے اغوا کاروں نے انھیں بس ایسے ہی جانے دیا۔ اس موقعے پر اُن پر ذہنی دباؤ کے کوئی اثرات نہیں تھے۔

بعد میں انھوں نے جب اپنی کہانی سنائی تو اس میں بھی متعدد بار تضاد پایا گیا جس کے بعد حکام کو شک ہوا کہ وہ چھوٹ بول رہی ہیں۔ جب پولیس نے ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی تو انھوں نے اعتراف کیا کہ یہ سارا ڈراما انھوں نے اپنے ایک اور محبوب کے ساتھ رومانوی ویک اینڈ گزارنے کے لیے کیا تھا۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے نئے ساتھی اس ڈرامے میں ملوث نہیں تھے

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  64942
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قطر کے دارالحکومت دوحہ سے انڈونیشیا کے جزیرے بالی جانیوالی قطر ائرویز کی پروازنمبر کیو آر-962 کے دوران پرواز ایک ایرانی خاتون نے اپنے شوہر کی بے وفائی کا بھید کھلنے پر جہاز میں ہی اس کی خوب دھنائی کردی اور بات اس قدر بڑھ گئی کہ طیارے کو ہنگامی طور بھار کے شہر چنائی پر اتارنا پڑا۔
53 سالہ میوس وینزک نے چند روز قبل میساچیوسیٹس کے ایک پیٹرول اسٹیشن سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جسے پاور بال جیک پوٹ کا نام دیا گیا تھا اور امریکا میں بدھ کی شام اس کا اعلان کیا گیا۔ خوش قسمت خاتون نے بتایا کہ
امریکی ہیوسٹن کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر طیارے میں سوار خاتون نے لینڈنگ کے وقت اچانک چھلانگ لگادی جب کہ خاتون حیرت انگیز طور پر محفوظ رہیں۔
واشنگٹن کی رہائشی ایک خاتون کے اطالوی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران منہ میں اچانک نایاب جامنی موتی آگیا جس کی قیمت 600ڈالر (تقریباً ساٹھ ہزار پاکستانی روپے) تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کے بغیر لنڈسے ہسز اپنے شوہر کرسٹوفر کے ہمراہ اطالوی ریسٹورنٹ میں کھاناکھانے گئی

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے
۔خوبصورت سوئمنگ پول،دیدہ زیب بیڈ رومز اور زیر سمندایک دلکش پاڈ پر مشتمل اس ریسورٹ کی تخمینی لاگت 145ملین پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ر ریسورٹ بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مستقبل میں سیاحوں کیلئے ایک آئیڈیل جگہ کا درجہ اختیار کر لے گا۔
امریکا کے ایک اسکول میں 3ہرنوں نے تباہی مچاتے ہو ئے انٹری دی جو تعلیم کے حصول کیلئے نہیں بلکہ 2آوارہ کتوں سے بچنے کیلئے کی گئی تھی۔ان 3ہرنوں کے پیچھے 2کتے لگ گئے جن سے بچاؤ کیلئے پہلے تو ان ہر نوں نے ان کی خوب دوڑیں لگوائیں

مقبول ترین
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو دی گئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے تاہم فیض آباد کے مقام پر مظاہرین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ہے اور کہا ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کی سرکاری ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ دہشت گردی مخالف اسلامی فوجی اتحاد‎ (آئی ایم سی ٹی سی) کی ویب
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ کارروائی کو تخت حاصل کرنے کی کوشش قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں
اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کو آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی جب کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آپریشن کا عندیہ دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کی تمام ذمہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں