Saturday, 20 January, 2018
وزیراعلیٰ بنگال کے ساتھ لندن جانے والے بھارتی صحافی چور نکلے

وزیراعلیٰ بنگال کے ساتھ لندن جانے والے بھارتی صحافی چور نکلے

لندن ۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کے ساتھ لندن کے دورے پر گئے بھارتی صحافی چور نکلے۔  کھانے کے دوران ہوٹل کے چاندی کے چمچے چرا لئے۔ ہوٹل انتظامیہ نے بھارتی صحافیوں سے چمچے برآمد کرکے ان پر 50 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ وزیر اعلٰی کیساتھ دورے پر جانیوالے تمام صحافی 'سینئر ایڈیٹرز' تھے، جنہیں ان کے اداروں نے وزیراعلیٰ بنگال کے اس اہم دورے کے سلسلے میں لندن بھیجا تھا۔

بھارتی صحافیوں نے بھارت کی عزت خاک میں ملادی ہے۔ لندن میں کھانے کے دوران ہوٹل کے چاندی کے چمچے چرانے پر بھارتی صحافیوں پر شرمندگی کےعلاوہ ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

آؤٹ لک کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی اِن دنوں لندن کے دورے پر ہیں، اس موقع پر ان کے ساتھ گئے ہوئے ایک بنگالی اخبار کے رپورٹر نے کانفرنس ہال میں کھانے کے دوران میز پر سے ایک چمچ اٹھایا اور اپنی جیب میں ڈال لیا ان کی اس حرکت پر دیگر صحافیوں نے بھی عمل کیا اور انہوں نے بھی چاندی کے چمچ اٹھا کر اپنی اپنی گود میں موجود بیگوں اور پرس میں رکھ لئے۔ ان صحافیوں کو شاید یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کی چوری ہوٹل میں لگے خفیہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہورہی ہے۔

جب ہوٹل کے سیکیورٹی عملے نے اس واقعے کی نشاندہی کی تو زیادہ تر صحافیوں نے چاندی کے برتن واپس کردیئے لیکن ایک صحافی نے یہ ماننے سے ہی انکار کردیا کہ انہوں نے ایسی کوئی حرکت کی ہے، حالانکہ ان کا یہ 'کارنامہ' کیمرے میں ریکارڈ ہوچکا تھا۔ جس پر ہوٹل انتظامیہ نے بھارتی صحافیوں سے چمچے برآمد کرکے 50 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق  بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کے ساتھ دورہ لندن پر گئے ہوئے تمام صحافی 'سینئر ایڈیٹرز' تھے، جنہیں ان کے اداروں نے وزیراعلیٰ بنگال کے اس اہم دورے کے سلسلے میں لندن بھیجا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  15735
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک 98 سالہ بھارتی شخص راج کمار ویش ہے جس نے معاشیات میں ماسٹرز کا امتحان پاس کیا ہے۔ راج کمار ویش نے گریجویشن 1938 میں آگرہ یونیورسٹی سے مکمل کی تھی اور 1940 میں وکالت کی ڈگری حاصل کی، لیکن پھر نوکری ملنے کے بعد تعلیم کو آگے جاری نہ رکھ سکے تھے۔
پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔
برازیل میں دا سلوا خاندان میں شامل تمام مرد و خواتین کے ہاتھ اور پائوں کی 12 ،12 انگلیاں ہیں اور اس خاندان کی یہی انفرادیت اسے برازیل سمیت دنیا بھر میں مشہور کرنے کی وجہ بن چکی ہے ۔ ان چودہ افراد میں ایک ننھا سا بچہ بھی شامل ہے
بھارت سے آنے والی ویڈیو نے دنیا بھر میں ہلچل برپاکردی ہے جس میں ایک پنڈت بیٹھی ہوئی سینکڑوں خواتین کو کوڑے ماررہا ہے اور ان میں عمررسیدہ خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے
۔خوبصورت سوئمنگ پول،دیدہ زیب بیڈ رومز اور زیر سمندایک دلکش پاڈ پر مشتمل اس ریسورٹ کی تخمینی لاگت 145ملین پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ر ریسورٹ بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مستقبل میں سیاحوں کیلئے ایک آئیڈیل جگہ کا درجہ اختیار کر لے گا۔
امریکا کے ایک اسکول میں 3ہرنوں نے تباہی مچاتے ہو ئے انٹری دی جو تعلیم کے حصول کیلئے نہیں بلکہ 2آوارہ کتوں سے بچنے کیلئے کی گئی تھی۔ان 3ہرنوں کے پیچھے 2کتے لگ گئے جن سے بچاؤ کیلئے پہلے تو ان ہر نوں نے ان کی خوب دوڑیں لگوائیں

مقبول ترین
سائنس دانوں نے طب کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کر لیا ہے، امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ایک ایسے طریقۂ کار کا تجربہ کیا ہے جس کے تحت آٹھ عام قسم کے سرطانوں کی تشخیص خون کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ اس کا تجربہ 1005 مریضوں پر کیا گیا
پاکستان نے امریکہ اور برطانیہ سمیت ایشیا اور یورپ کے 24 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کے بعد 30 دن کا ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے امیگریشن حکام اور ایف ائی اے کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق یہ سہولت گروہ کی صورت میں سیاحت کیلئے آنے والے افراد کے لیے ہوگی
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں اور وہ ایک طویل عرصے سے پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ پرویز رشید کو میڈیا پر آکر بعض باتوں کا اظہار نہیں کرنا چاہئے، نواز شریف پارٹی صدر کی حیثیت سے اس معاملے کو حل کرائیں۔
دنیا بھر میں طلاق کے حوالے سے اکثر دلچسپ خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں معمولی اور اچھوتی وجوہات کی بناء پر شادی شدہ جوڑے علیحدگی کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ تائیوان میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس وجہ سے طلاق دے دی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں