Tuesday, 11 December, 2018
چینی شخص کے دماغ سے کیچوے کے 30 انڈے برآمد

چینی شخص کے دماغ سے کیچوے کے 30 انڈے برآمد

بیجنگ ۔ چین میں 46 سالہ شخص کے دماغ کا آپریشن کر کے کیچوے کے 30 انڈے نکال لیے گئے، کئی انڈوں میں لاروا بھی موجود تھے۔

چین کے اسپتال گوئزہو میں 46 سالہ وو منگ شنگ کو سر میں درد، الٹی و متلی اور قوت بصارت میں کمی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ابتدائی تشخیص کے طور پر کہا گیا کہ دماغ میں پانی جمع ہوگیا ہے تاہم سی ٹی اسکین میں حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ مریض کے دماغ میں انڈوں جیسی چیزیں موجود ہیں جس کے بعد دماغ کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

گوئزہو اسپتال کے ماہر امراض دماغ و نیورون ڈاکٹر ینگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب آپریشن کر کے مریض کے دماغ سے 30 ٹیپ ورم اور چند طفیلیے بھی نکال لیے جو کہ کیچوے کے انڈوں (ٹیپ ورم ) سے اپنی غذا حاصل کر رہے تھے۔ مریض وومنگ شنگ آپریشن کے بعد روبہ صحت ہیں اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں فزیشن کے زیر نگرانی دماغ میں رہ جانے والے طفیلیے اور لاروا کو دواؤں کی مدد سے ختم کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر ینگ منگ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مریض کے دماغ میں جھلی نما شے موجود تھی جس میں 30 ٹیپ ورم تھے جن میں سے کئی ایک لاروا میں منتقل ہوچکے تھے جنہیں آپریشن کے بعد نکال دیا گیا ہے تاہم کچھ لاروا دماغ کے دیگر حصوں میں جا گھسے تھے جنہیں دواؤں کی مدد سے ختم کردیا جائے گا۔

ڈاکٹر ینگ کا کہنا ہے کہ گوشت سبزی اور پھل میں کیچوے سمیت دیگر زیرزمین رہنے والے کیڑوں کے انڈے موجود ہو سکتے ہیں، اگر گوشت اور سبزی کو دھوئے اور پکائے بغیر استعمال کرلیا جائے تو عین ممکن ہے کہ یہ انڈے جسم میں خون کے ذریعے دماغ سمیت کسی بھی حصے میں پہنچ سکتے ہیں اور وہاں پرورش بھی پاسکتے ہیں اس لیے گوشت اور سبزی کو کھانے سے قبل مکمل طور پکالینا چاہیے جس سے ان میں موجود انڈے اور لاروے اپنی موت آپ مر جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  86148
کوڈ
 
   
مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے
۔خوبصورت سوئمنگ پول،دیدہ زیب بیڈ رومز اور زیر سمندایک دلکش پاڈ پر مشتمل اس ریسورٹ کی تخمینی لاگت 145ملین پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ر ریسورٹ بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مستقبل میں سیاحوں کیلئے ایک آئیڈیل جگہ کا درجہ اختیار کر لے گا۔
امریکا کے ایک اسکول میں 3ہرنوں نے تباہی مچاتے ہو ئے انٹری دی جو تعلیم کے حصول کیلئے نہیں بلکہ 2آوارہ کتوں سے بچنے کیلئے کی گئی تھی۔ان 3ہرنوں کے پیچھے 2کتے لگ گئے جن سے بچاؤ کیلئے پہلے تو ان ہر نوں نے ان کی خوب دوڑیں لگوائیں

مقبول ترین
خیبرپختونخوا حکومت پر براجماں تبدیلی کے دعویداروں نے بے روز گار نوجوانوں پر بم گرانے کی تیاری کر لی۔ خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کیلئے مدت ملازمت
میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچا دیا گیا، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کور
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ میں رہوں نہ رہوں سپریم کورٹ کا یہ ادارہ برقرار رہے گا اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔ کوئٹہ میں بلوچستان بار میں اپنے خطاب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیرآنے والی نسلوں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں