Saturday, 25 November, 2017
دبئی میں اب گالی دینے پر ’2 ہزار درہم‘ جرمانہ ہوگا

دبئی میں اب گالی دینے پر ’2 ہزار درہم‘ جرمانہ ہوگا

دبئی ۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی حکومت نے اب معمولی جرائم پر عدالتوں کے بجائے جرمانے کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت گالی اور فون پر بدنام کرنے پر 2 ہزار درہم، خودکشی کی ناکام کوشش پر ایک ہزار درہم، فون کے ذریعے چھیڑنے اور تنگ کرنے پر 5 ہزار درہم اور ہوٹل میں کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر 20 ہزار سے 50 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت نے عدالتوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے معمولی جرائم پر عدالتوں کی بجائے جرمانے کی سزائیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی الحومید کے مطابق دبئی پولیس اسٹیشن اور فیملی پراسیکیوشن ونگز 4 دسمبر سے فیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے اور یہ فیصلے کورٹ کے بجائے 3 پراسیکیوشن ونگز کریں گے۔

نئے فیصلے کے تحت گالی اور فون پر بدنام کرنے پر 2 ہزار درہم، خودکشی کی ناکام کوشش پر ایک ہزار درہم، فون کے ذریعے چھیڑنے اور تنگ کرنے پر 5 ہزار درہم اور ہوٹل میں کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر 20 ہزار سے 50 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

ایک لاکھ سے 2 لاکھ درہم کا چیک باؤنس ہونے پر 10 ہزار درہم ، 50 ہزار سے ایک لاکھ درہم کا چیک باؤنس ہونے پر 5 ہزار درہم اور 50 ہزار سے کم رقم کے تمام بینک چیکس باونس ہونے پر اب 2 ہزار درہم کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  31636
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایک سعودی شہری نے نیا شادیاں کرنے کے لیے اپنی موجودہ چاروں بیویوں کو ایک ہی دن میں طلاق دیدی لیکن نئی شادیاں کرنے میں بھی ناکام رہاجبکہ سابقہ بیگمات سے دوبارہ شادی کرنے کے لیے اسے ایک لاکھ ساٹھ ہزار سعودی بطور جہیز دینا ہوں گے
قانون واقعی اندھا ہوتا ہے - چنیوٹ کے ڈی پی او نے سرکاری گاڑی کو ٹکر مارنے والے گدھے کو تھانے میں بند کر دیا ہے۔ گدھا ہے تو کیا ہوا غلطی کرے گا تو سزا بھی بھگتے گا ۔ قانون سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکتا ہے ۔ اس لئے قانون کی گاڑی سے ٹکر چنیوٹی گدھے کو مہنگی پڑی۔
جنوبی افریقہ کی ایک بلدیاتی حکومت نے لڑکیوں کے لیے ایک تعلیمی وظیفے کا پروگرام متعارف کرایا ہے، جو صرف ایسی نوجوان طالبات کے لیے ہے، جو یہ ثابت کریں گی کہ وہ 'کنواری' ہیں۔
وسطی امریکہ کے ملک السلواڈور حکومت نے مچھروں سے پیدا ہونے والے وائرس زِکا کے پھیلنے کے پیش نظر خواتین کو 2018 تک حاملہ نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ السلواڈور کے محکمہ صحت کے نائب وزیر اڈوارڈو اسپینوزا نے کہا ہم تمام بالغ عورتوں کو مشورہ دینا چاہتے

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے
۔خوبصورت سوئمنگ پول،دیدہ زیب بیڈ رومز اور زیر سمندایک دلکش پاڈ پر مشتمل اس ریسورٹ کی تخمینی لاگت 145ملین پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ر ریسورٹ بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مستقبل میں سیاحوں کیلئے ایک آئیڈیل جگہ کا درجہ اختیار کر لے گا۔
امریکا کے ایک اسکول میں 3ہرنوں نے تباہی مچاتے ہو ئے انٹری دی جو تعلیم کے حصول کیلئے نہیں بلکہ 2آوارہ کتوں سے بچنے کیلئے کی گئی تھی۔ان 3ہرنوں کے پیچھے 2کتے لگ گئے جن سے بچاؤ کیلئے پہلے تو ان ہر نوں نے ان کی خوب دوڑیں لگوائیں

مقبول ترین
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو دی گئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے تاہم فیض آباد کے مقام پر مظاہرین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ہے اور کہا ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کی سرکاری ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ دہشت گردی مخالف اسلامی فوجی اتحاد‎ (آئی ایم سی ٹی سی) کی ویب
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ کارروائی کو تخت حاصل کرنے کی کوشش قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں
اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کو آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی جب کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آپریشن کا عندیہ دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کی تمام ذمہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں