Friday, 18 October, 2019
سعودی خواتین بھارتی عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب

سعودی خواتین بھارتی عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب

ریاض: سعودی خواتین نے صحت کی سہولیات کے حوالے سے آگہی مہم کے تحت بنایا گیا بھارتی عالمی ریکارڈ توڑ کر نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کروا لیا ہے، 10 ہزار سعودی خواتین نے چھاتی کے سرطان کا عالمی نشان ''گلابی ربن'' بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا ہے، نورہ بنت عبدالرحمان یونیورسٹی کے گرائونڈ میں گلابی رنگ کے سکارف اوڑھے کھڑی ان خواتین نے کامیابی سے یہ عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ ''الف خیر'' کے نام سے چلنے والی سوشل انٹرپرائز کی بانی شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان السعود نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 10 ہزار خواتین نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ مکمل صحت ہی بطور مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہمارے کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے۔ ہم مستقبل کی آواز ہیں اور اگر ہم اپنا خیال خود رکھیں گی تو ہمارا مستقبل تابناک ہوگا، اگر ایسا نہیں ہوگا تو ہمارا مستقبل تاریک ہے اور نہ ہی میں اور میرے ساتھ موجود 1900 رضاکار خواتین، 53 تنظیمیں اور دس ہزار خواتین ایسا دیکھنے کی خواہش رکھتی ہیں،اس موقع پرمنتظم ڈاکٹر مودیا بیٹرجی نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد خواتین کی مکمل صحت کی طرف توجہ دلانا تھا اور انہوں نے زور دیا کہ مکمل صحت ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔ اس موقع پر زھرہ بریسٹ کینسر ایسوسی ایشن کی ایک رکن ھالہ اسیل نے بتایا کہ اس آگہی مہم کے نتیجے میں آج کئی افراد کو فائدہ ہوا ہے، دس ہزار خواتین کے ساتھ بنائے جانے والے اس ریکارڈ کی عالمی ریکارڈز میں شمولیت کی منتظر ہوں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے منصف سیدا سباسی گمیچی نے کہا کہ میں ریاض میں سب سے بڑے انسانی آگہی ربن کے ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کا عینی شاہد ہوں، جس میں سعودی عرب کی خواتین نے حصہ لیا ہے۔ اس ریکارڈ نے بھارت میں بنایا گیا پچھلا ریکارڈ توڑ ڈالا، جس میں 6847 افراد نے شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  91675
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لندن کے ایک کیفے نے گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کافی کے کپ میں پینے والوں کی تصاویر بنانا شروع کردی ہے جس کے لیے وہ ’تھری ڈی پرنٹر‘ کا استعمال کرتے ہیں۔
دبئی میں اونٹوں کے علاج کیلئے نیا اسپتال قائم کیا گیا ہے جو دنیا میں یہ اپنی قسم کا پہلا اسپتال ہے۔اس میں کسی اور جانور کا علاج نہیں کیا جائے گا۔ اسپتال کے قیام پر 40 ملین درہم خرچ ہوئے۔
پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔
فرانس میں ایک 25 سالہ خاتون سینڈی گائی لارڈ کو اپنے ہی اغوا ہونے کا ڈرامہ کرنے کے جرم میں عدالت نے چھ ماہ قید کی معطل سزا اور 5000 یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس خاتون کا یہ سب کرنے کا مقصد اپنے محبوب کے ساتھ وقت گزارنا تھا۔

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں