Wednesday, 19 February, 2020
’’امریکی صدر مسلمان سربراہوں کو اسلام پر درس دیں گے‘‘

’’امریکی صدر مسلمان سربراہوں کو اسلام پر درس دیں گے‘‘

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے دوران مسلم حکمرانوں کے سامنے اسلام کے روشن پہلوؤں پر خطاب کریں گے۔ وائٹ ہاؤ س کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے دوران  50  اسلامی ممالک کے سربران مملکت سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے ساتھ ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔ 

وائٹ ہاس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع پر اسلامی سربراہان مملکت سے اہم خطاب بھی کریں گے، جس میں ان کا موضوع اسلام اور اس کے روشن پہلو ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 مئی کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب  پہنچیں گے جہاں وہ سعودی فرماں روا ں شاہ سلمان کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔اس کے علاوہ امریکی صدر سعودی عرب  میں اسلامی ممالک کے سربراہان کے ساتھ مل کر  عالمی سطح پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک نئی بنیاد استوار کرنے کی کوشش کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق  امریکی صدر سعودی عرب کے بعد اسرائیل اور ویٹی کن بھی جائیں گے۔ یہ امر اہم ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے آخری دنوں میں سعودی عرب اور امریکا کے مابین کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور  اس کی وجہ یمن، شام اور ایران کی طرف سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کو قرار دیا جاتا تھا، تاہم اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل  وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر فرانسیسی  خبر رساں ادارے کو بتایا تھا  کہ ٹرمپ اس دوران ریاض حکومت کے ساتھ سو بلین ڈالر سے زائد مالیت کے مختلف عسکری سمجھوتوں کو حتمی شکل دے دیں گے، ان معاہدوں کے تحت سعودی عرب کو جدید اسلحہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آسکتا نہیں ۔۔۔ محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے ہو جائے گی (اقبال)

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  14782
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ چوہوں کو پکڑنا بلیوں کی فطرت ہے۔ حقیقت میں بلیاں چوہے پکڑنے کے معاملے میں کتوں سے کہیں زیادہ سست ہیں۔
پاکستان میں حالیہ دِنوں میں فلم میکنگ کی رفتار پچاس فی صد تسلی بخش قرار دی جا سکتی ہے اور اسے سو فی صد پر لانے کے لیے مزید محنت اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
ﺍﯾﮏ ﻃﻮﻃﺎ ﻃﻮﻃﯽ ﮐﺎ ﮔﺰﺭ ﺍﯾﮏ ﻭﯾﺮﺍﻧﮯ ﺳﮯ ﮨﻮﺍ ، ﻭﯾﺮﺍﻧﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻃﻮﻃﯽ ﻧﮯﻃﻮﻃﮯ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ” ﮐﺲ ﻗﺪﺭ ﻭﯾﺮﺍﻥ ﮔﺎﺅﮞ ﮨﮯ، ?. “ﻃﻮﻃﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﺴﯽ ﺍﻟﻮ ﮐﺎ ﮔﺰﺭ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ۔ “ﺟﺲ ﻭﻗﺖ ﻃﻮﻃﺎ ﻃﻮﻃﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ، ﻋﯿﻦ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﯾﮏ ﺍﻟّﻮ
لندن کے ایک کیفے نے گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کافی کے کپ میں پینے والوں کی تصاویر بنانا شروع کردی ہے جس کے لیے وہ ’تھری ڈی پرنٹر‘ کا استعمال کرتے ہیں۔

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں، اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔ سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران کو مشورہ دیتے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، جتنے مرضی مارچ کرلیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے، مہنگائی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیریس کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کے بیان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غیر جانبدارانہ تبصرہ دیرپا پاکستانی موقف کا حامی ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تمام انٹرنیشنل سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کمپنیاں پاکستان میں کام جاری رکھیں گی اور حکومت ان کے تحفظات دور کرے گی۔سوشل میڈیا کے حوالے سے متعارف کروائی گئی حالیہ ’پابندیوں‘ پر بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ان قواعد کے نفاذ سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں