Friday, 18 October, 2019
اسکاٹ لینڈ: مصروف سڑک پارکرنے پر مرغی گرفتار

اسکاٹ لینڈ: مصروف سڑک پارکرنے پر مرغی گرفتار

دنیا بھر کے ممالک میں شہریوں کے لئے کچھ قوانین بنائے جاتے ہیں تاکہ وہ ان پر عمل کرکے ایک کارآمد شہری بن سکیں جب کہ خلاف ورزی پر انہیں گرفتار بھی کرلیا جاتا ہے لیکن اسکاٹ لینڈ میں تو ہوا کچھ الگ ہی اور وہاں مرغی کو قانون پر عمل نہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ کے شہرڈنڈی میں ایسٹ مارکیٹ گیٹ کی ایک مصروف سڑک کو رش کے ٹائم  پرایک مرغی عبورکرنے کی کوشش کررہی تھی کہ اس کے راستے میں آنے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کے مالک نے آؤ دیکھا نا تاؤ اورپولیس کو ہی فون کرڈالا۔

گاڑی کے مالک کی شکایت پرپولیس فوری طورپرپہنچی جہاں گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ مرغی کے اس مصروف سڑک کو پارکرنے کے باعث بہت سے لوگوں کو دشواری پیش آئی اس لیے ہم نے مرغی کو پکڑ لیا تھا جس کے بعد پولیس مرغی کو گرفتارکرکے پولیس اسٹیشن لے گئی۔

پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پراپنے موقف میں کہا کہ گرفتارکی جانے والی مرغی کے مالک کی تلاش کے لیے جانوروں کی تنظیم سے رابطہ کرلیا ہے اورمالک کے نہ ملنے تک اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اس ادارے کو سونپ دی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے مزید یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگرکسی کو اس مرغی کے مصروف ترین سڑک پارکرنے کی وجہ معلوم ہوتو وہ رابطہ کر کے آگاہ کریں۔

اسکاٹ لینڈ: مصروف سڑک پارکرنے پر مرغی گرفتار
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  9860
کوڈ
 
   
مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں