Saturday, 22 February, 2020
سابق بھارتی وزیرنے بیٹی کی شادی پر7 ارب روپے خرچ کردیئے

سابق بھارتی وزیرنے بیٹی کی شادی پر7 ارب روپے خرچ کردیئے

بینگلورو ۔ غربت اور مفلسی کی تصویر بھارت میں ہونے والی ایک حالیہ شادی پر شدید حیرت اور تنقید بھی کی جارہی ہے جس میں ایک سیاسی و کارباری شخصیت کی بیٹی کی شادی پر پاکستانی 7 ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی ہے۔ شادی میں بالی ووڈ کے چوٹی کے ستاروں کو بھاری معاوضے پر بلایا گیا۔ شادی میں 50 ہزار سے زائد مہمان مدعو کیے گئے تھے جب کہ دُلہن کے جوڑے کی قیمت 26 کروڑ روپے سے کچھ زائد ہے اور شادی کی تقریبات 4 دن تک جاری رہیں۔

بھارت میں بی جے پی کے سابق وزیر اور کان کنی سے وابستہ تاجر جی جناردھن ریڈی نے اپنی بیٹی براہمنی کی شادی میں زبردست اخراجات کیے جو بھارتی کرنسی میں ساڑھے 5 ارب اور پاکستانی روپوں میں 7 ارب تک جا پہنچتے ہیں۔ اس شادی کے بعد اب وہ انکم ٹیکس والوں کی نظر میں آگئے ہیں۔ جناردھن ریڈی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 5 کھرب روپے کے اثاثہ جات کے مالک ہیں تاہم ان پر غیرقانونی کان کنی اور دیگر الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

اس شادی میں بالی ووڈ کے چوٹی کے ستاروں کو بھاری معاوضے پر بلایا گیا۔ شادی میں 50 ہزار سے زائد مہمان مدعو کیے گئے تھے جب کہ دُلہن کے جوڑے کی قیمت 26 کروڑ روپے سے کچھ زائد ہے اور شادی کی تقریبات 4 دن تک جاری رہیں۔

اس شادی کا دعوت نامہ بھی تاریخی تھا جسے ایک ڈبے میں بند کیا تھا اوراسے کھولتے ہی ایل سی ڈی اسکرین پر 3 منٹ کی ایک وڈیو چلی جس میں اہلِ خانہ شادی میں شرکت کی درخواست کرتے نظر آتے ہیں اور اس کے بعد ایک خصوصی گانے پر لب ہلاتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں جسے صرف اس شادی کے لیے کمپوز کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ پس منظر میں پھول اور سفید گھوڑے دوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ صرف شادی کارڈ کے ڈبوں پر ہی ڈیڑھ کروڑ سے زائد روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

21 سالہ دُلہن براہمنی کی شادی 25 سالہ راجیو ریڈی سے طے پائی ہے جو افریقا میں ہیروں کا کاروبار کرتے ہیں۔ ریڈی خاندان کے پاس انتہائی قیمتی گاڑیاں، ہیلی کاپٹراوردیگر مہنگی سواریاں بھی ہیں۔ ان کی بیگم کی 70 کروڑ کی جائیداد ضبط ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود شادی پر اربوں روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو کرناٹک میں جتوانے میں اہم کردار اسی ریڈی خاندان کا رہا ہے لیکن جناردھن ریڈی کو غیر قانونی کان کنی پر2 مرتبہ گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

سابق بھارتی وزیرنے بیٹی کی شادی پر7 ارب روپے خرچ کردیئے
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  16936
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔
بھارت سے آنے والی ویڈیو نے دنیا بھر میں ہلچل برپاکردی ہے جس میں ایک پنڈت بیٹھی ہوئی سینکڑوں خواتین کو کوڑے ماررہا ہے اور ان میں عمررسیدہ خواتین بھی شامل ہیں۔
بھارت کے شہر بینگلور میں 41 سالہ شہری چدہاتما باسو نے چوہیا کو بیوی کا دوسرا جنم قرار دے کر اس سے شادی رچالی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چوہیا کی ناک اور آنکھیں بالکل میری اہلیہ کی طرح ہیں اور اس کا دیکھنے کا انداز بھی میری بیوی سے مشابہہ رکھتا ہے
لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے افطار ڈنر کے دوران اپنی پارٹی کے رکن کی ایک لڑکی سے منگنی کرا دی ۔ سعد حریری نے افطار ڈنر میں موجود ”دینا درویش “ نامی ایک نوجوان لڑکی کو سٹیج پر آنے کو کہااور پھر پارٹی کے رکن بلال المیرسے شادی کے بارے پوچھا

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے 16 فروری سے 21 فروری تک منعقدہ اجلاس میں پاکستان کوجون 2020 تک ادارے کی گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لیہ میں ”احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام” کا اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہماری کوشش ہے ، پاکستان مشکل وقت سے نکل چکا ہے،یہ پروگرام احساس کے تحت چلائے جانے والے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقات کیلئے ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف دیے گئے متنازع بیان پر عدالت عظمیٰ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں