Wednesday, 18 September, 2019
تھائی لینڈ کے 58 سالہ شخص کی 120 بیویاں

تھائی لینڈ کے 58 سالہ شخص کی 120 بیویاں

بینکاک ۔ تھائی لینڈ میں ایک سے زائد شادیاں کرنا غیرقانونی ہے لیکن اس کے باوجود ایک تعمیراتی ٹھیکیدار نے نہ صرف 120 شادیاں کی ہیں بلکہ ان کے 28 بچے بھی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام بیویاں اس بات سے واقف ہیں اور خوش و مطمئن ہیں۔ انہوں نے 17 برس کی عمر میں پہلی شادی کی تھی اور ان کی پہلی بیوی ان سے عمر میں ایک دوبرس چھوٹی تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی بیگمات کی اکثریت 20 سال کے آس پاس ہے

تامبون پرسرت بینکاک سے 90 کلومیٹر دور ضلع فرومنی میں اپنے علاقے کے سربراہ ہیں اور اب صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مجموعی طور پر 100 سے زائد خواتین سے شادیاں کرچکے ہیں۔ 58 سالہ تامبون پرسرت ایک کامیاب بلڈر ہیں اور انہوں نے میڈیا نمائندوں کو اپنے گھر بلاکرایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے 28 بیٹے بیٹیاں اور 120 بیویاں ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس میں ایک طویل عرصہ لگا ہے اور انہوں نے 17 برس کی عمر میں پہلی شادی کی تھی اور ان کی پہلی بیوی ان سے عمر میں ایک دوبرس چھوٹی تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی بیگمات کی اکثریت 20 سال کے آس پاس ہے کیونکہ بڑی عمر کی خواتین بہت بحث کرتی ہیں۔

تامبون نے اعتراف کیا کہ ان کا کنسٹرکشن کا کام جیسے جیسے پھیلتا گیا ان کی غیرمعمولی عادت بن گئی کہ جہاں بھی وہ گھر بناتے وہاں ایک گھر اپنے لیے بناتے اور اپنی نئی دلہن کو وہ گھر دیتے۔ اس طرح جہاں جہاں انہوں نے عمارتیں بنائیں وہاں اپنا گھر بھی بنایا اور نئی بیوی کو وہاں جگہ دی۔ تامبون کے مطابق وہ اپنی تمام بیویوں سے محبت رکھتے ہیں اور وہ بھی ان کی شادیوں سے واقف ہونے کے باوجود ان سے محبت رکھتی ہیں۔

ہر لڑکی کو شادی کا پیغام دیتے وقت وہ اسے اپنی دوسری بیویوں کے بارے میں ضرور بتاتے ہیں اور اس سے بھی شادی کرنے کے بعد مزید شادی کا عندیہ بھی دے دیتے ہیں۔ ان کی 22 بیویاں فرومنی ضلعے میں مقیم ہیں اور باقی پورے تھائی لینڈ میں موجود ہیں۔

تامبون پرسرت کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیگمات نہ ہی آپس میں جھگڑتی ہیں اور اور نہ ہی ان سے جرح کرتی ہیں ۔ گویا سب نے صورتحال کو قبول کرلیا ہے۔ ’میں ان سب کی قدر اور احترام کرتا ہوں اور ان کے والدین سے لڑکی کا ہاتھ مانگتا ہوں اور باقاعدہ انداز میں یہ شادیاں ہوتی ہیں جن میں تمام رسومات ادا کی جاتی ہیں۔‘

پرسرت کے مطابق 120 بیویوں اور بچوں کو سنبھالنا ان کے لیے کوئی مشکل نہیں، وہ اپنی بیگم کے اہلِ خانہ کو بھی تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ اگر کسی بیوی کے پاس گھر نہ ہوتو وہ اسے مکان سے لے کر گھر کی ہرشے فراہم کرتے ہیں اور انہیں خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کی سب سے آخری بیوی کا نیم فون ہیں جن کی عمر 27 برس ہے۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ انہیں غیرقانونی شادیوں پر کسی قانونی کارروائی کا سامنا ہوا ہے یا نہیں۔ تاہم ان کی آخری دلہن ان کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  99654
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
دنیا میں سے سب سے زیادہ شادیاں اور سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا ریکارڈ نائجیریا کے ایک مسلمان مبلغ محمد بیلو ابوبکر کے پاس تھا جو 93 برس کی عمر میں چل بسے ہیں، اس نائجیرین مبلغ کی 130 بیویاں تھیں۔ محمد بیلو ابوبکر بابا مسابا کے نام سے بھی شہرت رکھتے ہیں
کچھ لوگ اتنے خوش قسمت ہوتے ہیں کہ انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک جا پہنچتے ہیں اور آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں سوشل میڈیا نے اس کام کو اور بھی آسان کردیا ہے اسی لیے پاکستانی چائے والے ارشد خان کے بعد اب نیپال کی ایک سبزی والی نے بھی ٹوئٹر ٹرینڈ میں جگہ بنا لی ہے
قانون واقعی اندھا ہوتا ہے - چنیوٹ کے ڈی پی او نے سرکاری گاڑی کو ٹکر مارنے والے گدھے کو تھانے میں بند کر دیا ہے۔ گدھا ہے تو کیا ہوا غلطی کرے گا تو سزا بھی بھگتے گا ۔ قانون سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکتا ہے ۔ اس لئے قانون کی گاڑی سے ٹکر چنیوٹی گدھے کو مہنگی پڑی۔
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی نے اپنے مردہ منگیتر سے شادی کر کے وہاں موجود ہر ایک کو اشکبار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نین تھیپارٹ نے اپنے منگیتر کی موت کے بعد اس کے جنازے ہی پر اپنے مردہ منگیتر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی
خیبر پختون خوا میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مغربی سرحد پر دو واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں