Monday, 28 September, 2020
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ڈرائیور پر ساڑھے 3 کروڑ روپے کا جرمانہ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ڈرائیور پر ساڑھے 3 کروڑ روپے کا جرمانہ

دبئی ۔ متحدہ عرب امارات میں ایک کار ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ کا سب سے بڑا ساڑھے 12 لاکھ درہم کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ مذکورہ ڈرائیور کو سڑکوں پر لگے کیمرےاور ہائی وے پر نصب راڈار کی مدد سے ریکارڈ کردہ ڈیٹا کے ذریعے خطرناک اوورٹیکنگ اور مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے سمیت متعدد اصولوں کا قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست راس الخیمہ میں ایک شخص نے ٹریفک قوانین کی اتنی بار خلاف ورزی کی کہ ٹریفک پولیس کو اسےساڑھے 12 لاکھ درہم کا جرمانہ کرنا پڑگیا۔ متحدہ عرب امارات میں کسی بھی کارڈرائیور کو یہ کیا جانے والا تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ اس سے قبل زیادہ سے زیادہ ایک ڈرائیور کو ڈھائی لاکھ درہم کا جرمانہ کیا گیا جو پاکستانی کرنسی میں 3 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔

ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے ریاستی کمانڈران چیف میجرجنرل علی عبداللہ کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اتنے بڑے جرمانے کی وجہ بنا ہے۔ مذکورہ ڈرائیور کو سڑکوں پر لگے کیمرےاور ہائی وے پر نصب راڈار کی مدد سے ریکارڈ کردہ ڈیٹا کے ذریعے خطرناک اوورٹیکنگ اور مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے سمیت متعدد اصولوں کا قصور وار ٹھہرایا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے بڑے جرمانے پرٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو خصوصی رعایت کرتے ہوئے جرمانے کی رقم آدھی کردی اور اب ڈرائیور 6 لاکھ 25 ہزار درہم یعنی ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  24014
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیو میں خودکشی کر لی۔ بھارتی ریاست بنگلور کا24 سالہ دھنن جایا پیشے کے اعتبار سے رکشہ ڈرائیور تھا اس نے نزع کی تکلیف کا اندازہ لگانے کیلئے خود کشی کی اور ویڈیو ٹک ٹاک پر بھی اپ لوڈ کر دی۔
دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ہے اور اسی وجہ سے آن لائن فوڈ ڈیلیوریز بھی بند ہیں۔
اب پارکنگ ڈھونڈنا ہوا آسان، اب گاڑیاں پارکنگ ڈھونڈنے میں خود ڈرائیور کی مدد کریں گی۔ گاڑیوں میں اس سروس کا آغاز آئندہ سال ہو گا۔’ہیئر‘ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سڑک پر سفر کرنے والے صارفین کو درپیش اہم چیلنجوں کے حل کے لیے صنعتی شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں۔
امریکہ میں 71 سالہ خاتون نے 18 سالہ نو عمر لڑکے سے شادی کر لی۔ 71 سالہ المیڈا کی ملاقات اپنے شوہر سے اس وقت ہوئی جب وہ اپنے 45 سالہ بیٹے کے جنازے پر پہنچی تھیں۔ وہاں ان کی ملاقات گیری نامی نوجوان سے ہوئی

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اہم بین الاقوامی اورعلاقائی امور پرپاکستان کا موقف وضاحت، جرات وتدبر اوربصیرت سے بیان کیا۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی
سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔ اپنے تازہ ٹوئیٹ میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر، معزول کیے گئے احتساب عدالت کے جج
سانحہ اے پی ایس کی جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دھمکیوں کے بعد سکیورٹی گارڈز کی کم تعداد اور درست مقامات پر عدم تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سانحہ اے پی ایس پر بننے والی جوڈیشل انکوائری کمیشن نے سانحے کی رپورٹ پبلک کردی ہے
24 ممالک کے دفاعی اتاشیوں، سفیر اور سفارتکاروں کے وفد نے ایل او سی کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ میڈیا کے مطابق 24 ممالک کے سفیر، سفارتکار اور دفاعی اتاشیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں