پیانگ یانگ - شمالی کوریا میں سوگ کے باعث 11روز کے لئے ہنسنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کے انتقال کو 10 سال مکمل ہونے پرشمالی کوریا کی حکومت نے 11 روز کے سوگ کااعلان کیا ۔
اعلان کردہ سوگ کے دوران عوام کے ہنسنے، شاپنگ کرنے اورالکوحل پینے پرپابندی عائد کردی گئی ہے،خوشی کی تقریبات منعقد کرنے پربھی پابندی ہوگی جبکہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ کم جونگ ال کا انتقال 2011 میں ہوا تھا جس کے بعد ان کے چھوٹے بیٹے کم جونگ ان نے حکمرانی سنبھالی اور وہ تاحال شمالی کوریا کے رہنما ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ