Sunday, 16 June, 2019
شوہر نے سال میں ایک بار نہانے پر بیوی کو طلاق دے دی

شوہر نے سال میں ایک بار نہانے پر بیوی کو طلاق دے دی

تائی پے  ۔ دنیا بھر میں طلاق کے حوالے سے اکثر دلچسپ خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں معمولی اور اچھوتی وجوہات کی بناء پر شادی شدہ جوڑے علیحدگی کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ تائیوان میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس وجہ سے طلاق دے دی کیوں کہ وہ اپنی صفائی کا خیال نہیں رکھتی تھی اور بقول شوہر کے سال میں صرف ایک بار ہی غسل کرتی تھی۔مذکورہ جوڑے کی کوئی اولاد بھی نہیں ہے اور اس کا ذمہ دار بھی اس شخص نے اپنی اہلیہ کے صاف ستھرا نہ رہنے کی عادت کو ٹھہرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تائیوانی شخص نے تائیوان کے شہر تائی پے کے سٹی ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپنی بیوی سے علیحدگی کیلئے درخواست دائر کی اور مؤقف اپنایا کہ وہ اپنی بیوی کی گندگی سے تنگ ہے، اس کی بیوی حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھتی، کبھی کبھار اپنے بال بناتی اور دانتوں کو برش کرتی ہے۔ درخواست گزار نے درخواست میں یہ بھی شکایت کی کہ اس کی بیوی لِن سال میں صرف ایک بار ہی نہاتی ہے جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہے لہٰذا اسے اس سے نجات دلائی جائے۔

درخواست گزار، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اس نے مزید بتایا کہ شادی سے پہلے جب دونوں ملتے تھے تب بھی اسے لِن کی صحت و صفائی کی صورتحال پر شکوک و شبہات تھے اور وہ اس وقت ہفتے میں ایک بار نہایا کرتی تھی۔ اس شخص نے بتایا کہ شادی کے بعد تو لِن کی صفائی کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی چلی گئی، ہر ہفتے غسل کرنے والی لِن نے مہینے بعد اور اب سال میں ایک بار نہانا شروع کردیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ وہ مزید یہ سب برداشت نہیں کرسکتا اورعلیحدگی چاہتا ہے کیوں کہ شادی کو 10 برس ہوچکے ہیں لیکن صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔ مذکورہ جوڑے کی کوئی اولاد بھی نہیں ہے اور اس کا ذمہ دار بھی اس شخص نے اپنی اہلیہ کے صاف ستھرا نہ رہنے کی عادت کو ٹھہرایا ہے۔

درخواست گزار اوراس کی بیوی دونوں ہی بے روزگار ہیں اور سارا دن گھر پر ہی رہتے ہیں، اس کا ذمہ دار بھی اس شخص نے اپنی بیوی کو ٹھہرایا ہے، اس کا کہنا ہے کہ اسے سیکیورٹی گارڈ کی نوکری مل رہی تھی لیکن بیوی نے کہا ملازمت نہ کرو اور گھر پر رہ کر میرے بوڑھے والد کی خدمت کرو۔ درخواست گزار کے مطابق گھر کا سارا خرچہ اسکی بیوی لِن کی ماں ادا کرتی ہے تاہم انہیں مزید پیسوں کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق 2015 میں وہ گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا اور اس نے ایک جگہ نوکری حاصل کرلی تھی لیکن ایک مہینے بعد ہی اس کی بیوی نوکری کی جگہ پر آپہنچی اور کہنے لگی کہ نوکری چھوڑ کر میرے ساتھ چلو۔ اس شخص نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن میری بیوی طلاق نہیں چاہتی تھی۔

دوسری جانب لِن کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر جھوٹ بول رہا ہے، اس کے ماں باپ نے اسے اپنے بیٹوں کی طرح رکھا تاہم عدالت نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ میاں بیوی کام کاج، خاندانی پس منظر اور دیگر معاملات میں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں اور گزشتہ دو برس سے الگ بھی رہ رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ شادی مزید نہیں چل سکتی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32331
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانوی آرمی سارجنٹ اور اس کی امریکی دلہن نے پہلے شادی کے لیے لیسٹر کے ایک چرچ کا انتخاب کیا تھا۔بعدازاں انہوں نے پروگرام تبدیل کرتے ہوئے زیر آب سادہ مگر مشکل شادی کی تقریب کا انعقاد کیا
لندن کے ایک کیفے نے گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کافی کے کپ میں پینے والوں کی تصاویر بنانا شروع کردی ہے جس کے لیے وہ ’تھری ڈی پرنٹر‘ کا استعمال کرتے ہیں۔
دبئی میں اونٹوں کے علاج کیلئے نیا اسپتال قائم کیا گیا ہے جو دنیا میں یہ اپنی قسم کا پہلا اسپتال ہے۔اس میں کسی اور جانور کا علاج نہیں کیا جائے گا۔ اسپتال کے قیام پر 40 ملین درہم خرچ ہوئے۔
ایک سعودی شخص نے اپنی اہلیہ کے پرس سے موبائل فون نکلنے پر اسے طلاق دیدی اور موقف اپنایاکہ خاتون نے ایسی کوئی بھی ڈیوائس نہ رکھنے کی اس کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں