Saturday, 22 February, 2020
برازیل کے پست قد جوڑے کا نام گنیز بک میں شامل کرلیاگیا

برازیل کے پست قد جوڑے کا نام گنیز بک میں شامل کرلیاگیا

بیونس آئرس ۔  برازیل کے رہائشی 31سالہ پاؤلو اور 28سالہ کتیوسیا کو جوڑے کو دنیا کا سب سے پست قد جوڑا تسلیم کر لیا گیا ہے ۔ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس خوش وخرم جوڑے کا کہنا تھا کہ ہمیں گنیز بک کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ 

 میڈیارپورٹس کے مطابق برازیل کے رہائشی 31سالہ پاؤلو اور 28سالہ کتیوسیا کو دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے میاں بیوی تسلیم کر لیا گیا ہے ۔ دونوں کی پہلی بار بات چیت سماجی میڈیا پر ہوئی جو دوستی میں بدلی اور پھر زندگی بھر کے ساتھی بن گئے۔

35 انچ کا پاولو اور 28 انچ کی کیتیوسیا ان دنوں لندن میں ہیں جہاں باقاعدہ انہیں دنیا کا سب سے پستہ قد جوڑا تسلیم کر لیا گیا ہے۔ پاؤلو کا اپنی اہلیہ کے بارے میں کہاکہ مجھے پہلی نظر میں کیتیوسیا سے محبت ہو گئی تھی اور دل دے بیٹھا تھا لیکن کیتیوسیا نے پہلے پہل مجھے کسی خاطر میں نہیں لایا تھا۔

ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس خوش وخرم جوڑے کا کہنا تھا کہ ہمیں گنیز بک کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے اس ریکارڈ سے میڈیا کی توجہ ہم جیسے پستہ قد افراد کی جانب مبذول ہو گی اور ان کے ساتھ معاشرے میں یکساں برتاو کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم پستہ قد ہیں لیکن ہمارے جذبات اور دل بہت بڑے ہیں۔ ہم پستہ قد افراد بھی عام انسانوں کی طرح سوچتے اور احساسات رکھتے ہیں۔ دنیا کو یہ بات ضرور سوچنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  59041
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ﺍﯾﮏ ﻃﻮﻃﺎ ﻃﻮﻃﯽ ﮐﺎ ﮔﺰﺭ ﺍﯾﮏ ﻭﯾﺮﺍﻧﮯ ﺳﮯ ﮨﻮﺍ ، ﻭﯾﺮﺍﻧﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻃﻮﻃﯽ ﻧﮯﻃﻮﻃﮯ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ” ﮐﺲ ﻗﺪﺭ ﻭﯾﺮﺍﻥ ﮔﺎﺅﮞ ﮨﮯ، ?. “ﻃﻮﻃﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﺴﯽ ﺍﻟﻮ ﮐﺎ ﮔﺰﺭ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ۔ “ﺟﺲ ﻭﻗﺖ ﻃﻮﻃﺎ ﻃﻮﻃﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ، ﻋﯿﻦ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍﯾﮏ ﺍﻟّﻮ
مذکورہ لباس میں کپڑے کے لمبے لمبے ٹکڑوں کو نہایت خوبصورتی اور صفائی کے ساتھ یکجا کرکے دیدہ زیب بنایا گیا ہے، اس لباس کو فروخت کرکے حاصل شدہ رقم کو فلاحی کاموں کےلیے عطیہ کیا جائیگا۔
لندن کے ایک کیفے نے گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کافی کے کپ میں پینے والوں کی تصاویر بنانا شروع کردی ہے جس کے لیے وہ ’تھری ڈی پرنٹر‘ کا استعمال کرتے ہیں۔
دبئی میں اونٹوں کے علاج کیلئے نیا اسپتال قائم کیا گیا ہے جو دنیا میں یہ اپنی قسم کا پہلا اسپتال ہے۔اس میں کسی اور جانور کا علاج نہیں کیا جائے گا۔ اسپتال کے قیام پر 40 ملین درہم خرچ ہوئے۔

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے 16 فروری سے 21 فروری تک منعقدہ اجلاس میں پاکستان کوجون 2020 تک ادارے کی گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لیہ میں ”احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام” کا اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہماری کوشش ہے ، پاکستان مشکل وقت سے نکل چکا ہے،یہ پروگرام احساس کے تحت چلائے جانے والے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقات کیلئے ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف دیے گئے متنازع بیان پر عدالت عظمیٰ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں