Sunday, 16 June, 2019
معمرشخص کی موت، ڈھول کیساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں

معمرشخص کی موت، ڈھول کیساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں

عمرکوٹ ۔ ہندؤ برادری کے 110 سال کی عمر میں وفات پانے والے سکجی پٹیل کو ان کے ورثاء نے سوگ منانے اور رونے دھونے کی بجائے انکی آخری رسومات ڈھول تاشوں کے ساتھ ادا کیں ۔  سکجی کے جسد خاکی کو ڈولی میں کو بٹھا کر شمشان گھاٹ پہنچایاگیا، جبکہ آخری رسومات میں بڑی تعداد میں ہندو بجیر برادری کے علاوہ دیگر برادری کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جاگیر موڑ کا ہندؤ برادری سے تعلق رکھنے والا رہائشی سکجی بجیر زندگی کی 110 بہاریں دیکھ کر دنیا سے رخصت ہوگیا، اس کے خاندان والوں نے میت کو سجا سنوار کر ڈولی میں ڈالا اوراپنے کندھوں پر اٹھاکرعلاقے سے گزرتے ہوئے شیو مندر لے گئے، اس دوران انہوں نے سازوں کے ساتھ روایتی گیت بھی گائے۔

وفات پانے والے شخص کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں وہ بڑا خوش نصیب تھا کہ اپنی 6 نسلوں کو پروان چڑھتے دیکھا۔ سکجی پٹیل نے اپنی زندگی میں تین سو کے قریب پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں چھوڑی ہے۔

یہ امر قابل ذکر کہ سندھ میں اس سے قبل سابق وفاقی اقلیتی وزیر رانا چندر سنگھ کے دیہانت کرجانے پر اسطرح کی رسومات ادا کی گئی تھی ۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  74926
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانوی آرمی سارجنٹ اور اس کی امریکی دلہن نے پہلے شادی کے لیے لیسٹر کے ایک چرچ کا انتخاب کیا تھا۔بعدازاں انہوں نے پروگرام تبدیل کرتے ہوئے زیر آب سادہ مگر مشکل شادی کی تقریب کا انعقاد کیا
لندن کے ایک کیفے نے گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کافی کے کپ میں پینے والوں کی تصاویر بنانا شروع کردی ہے جس کے لیے وہ ’تھری ڈی پرنٹر‘ کا استعمال کرتے ہیں۔
دبئی میں اونٹوں کے علاج کیلئے نیا اسپتال قائم کیا گیا ہے جو دنیا میں یہ اپنی قسم کا پہلا اسپتال ہے۔اس میں کسی اور جانور کا علاج نہیں کیا جائے گا۔ اسپتال کے قیام پر 40 ملین درہم خرچ ہوئے۔
برازیل میں دا سلوا خاندان میں شامل تمام مرد و خواتین کے ہاتھ اور پائوں کی 12 ،12 انگلیاں ہیں اور اس خاندان کی یہی انفرادیت اسے برازیل سمیت دنیا بھر میں مشہور کرنے کی وجہ بن چکی ہے ۔ ان چودہ افراد میں ایک ننھا سا بچہ بھی شامل ہے

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں