Tuesday, 22 September, 2020
لو بتاؤ، بھارتی شہری نے چوہیا سے شادی رچالی

لو بتاؤ، بھارتی شہری نے چوہیا سے شادی رچالی

بینگلور ۔ بھارت کے شہر بینگلور میں 41 سالہ شہری چدہاتما باسو نے چوہیا کو بیوی کا دوسرا جنم قرار دے کر اس سے شادی رچالی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چوہیا کی ناک اور آنکھیں بالکل میری اہلیہ کی طرح ہیں اور اس کا دیکھنے کا انداز بھی میری بیوی سے مشابہہ رکھتا ہے جس پر مجھے یقین ہوگیا کہ یہ میری بیوی کا دوسرا جنم ہے۔

بھارت میں توہم پرستی عروج پر ہے، اسی توہم پرستی کے باعث کبھی کتوں سے شادی رچائی جاتی ہے تو کبھی سانپ سے لیکن اب بینگلور کا شہری ان سب سے آگے نکل گیا ہے۔ 41 سالہ شہری نے چدہاتما باسو نے چوہیا کو بیوی کا دوسرا جنم قرار دے کر شادی رچالی ہے۔

بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری میں اہلیہ کی کار حادثے میں موت واقع ہوئی جس کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے کہ اچانک ایک روز چوہیا میرے سامنے آگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہیا کی ناک اور آنکھیں بالکل میری اہلیہ کی طرح ہیں اور اس کا دیکھنے کا انداز بھی میری بیوی سے مشابہہ رکھتا ہے جس پر مجھے یقین ہوگیا کہ یہ میری بیوی کا دوسرا جنم ہے۔

چدہاتما باسو کا کہنا تھا کہ چوہیا کو کھانے پینے کی وہی چیزیں پسند ہیں جو کہ میری اہلیہ کو تھیں جس پر میں نے اس سے شادی کا فیصلہ کیا تاہم مجھے خود پر ہونے والی تنقید کی پرواہ نہیں ہے۔

ہندو پنڈتوں نے بھی باسو کی چوہیا سے شادی کو خوش قسمتی قرار دیا ہے جب کہ چدہاتما کی عمر 41 سال ہے اور ان کے 4 بچے ہیں۔ چدہاتما باسو اپنی شادی کو بھارتی قانون کے مطابق جائز سمجھتے ہیں۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  14123
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیو میں خودکشی کر لی۔ بھارتی ریاست بنگلور کا24 سالہ دھنن جایا پیشے کے اعتبار سے رکشہ ڈرائیور تھا اس نے نزع کی تکلیف کا اندازہ لگانے کیلئے خود کشی کی اور ویڈیو ٹک ٹاک پر بھی اپ لوڈ کر دی۔
ایک بھارتی آٹو موبائل انجینئر نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک انوکھی الیکٹرک بائیک بنائی ہے۔ اس انوکھی بائیک پر بیٹھنے والی دو سواریوں کے لیے بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا ہے۔ ”کووڈ-19 بائیک“ نامی اس بائیک کی دو سیٹوں کے درمیان 5 فٹ کا فاصلہ ہے۔
پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔
بھارت سے آنے والی ویڈیو نے دنیا بھر میں ہلچل برپاکردی ہے جس میں ایک پنڈت بیٹھی ہوئی سینکڑوں خواتین کو کوڑے ماررہا ہے اور ان میں عمررسیدہ خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں