Thursday, 28 May, 2020
امریکی خاتون پر قسمت مہربان، ارب پتی بن گئی

امریکی خاتون پر قسمت مہربان، ارب پتی بن گئی

میسا چیوسیٹس ۔ ایک امریکی خاتون نے لاٹری میں 80 ارب روپے سے زائد جیت لیے اور انعام جیتتے ہی انہوں نے اپنی ملازمت کو بھی خیرباد کہہ دیا۔

53 سالہ میوس وینزک نے چند روز قبل میساچیوسیٹس کے ایک پیٹرول اسٹیشن سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جسے پاور بال جیک پوٹ کا نام دیا گیا تھا اور امریکا میں بدھ کی شام اس کا اعلان کیا گیا۔ خوش قسمت خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے عزیزوں کی سالگرہ کی تاریخوں کی بنیاد پر لکی نمبر کا انتخاب کیا تھا۔

یہ رقم 758 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہے جو پاکستانی روپوں میں 80 ارب روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔ اتنی بڑی رقم جیتنے کے بعد میوس سیدھی اپنے باس کے پاس گئی اور اس سے کہا کہ میں کل سے کام پر نہیں آؤں گی۔ جیک پاٹ جیتنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 32 سال سے ایک میڈیکل سینٹر پر ملازمت کر رہی ہیں لیکن اتنا بڑا انعام جیتنے کے بعد پرسکون انداز میں بیٹھ کر زندگی کا لطف اٹھانا چاہتی ہیں۔

خاتون نے کہا کہ وہ ایک نئی کار خرید چکی ہیں اور اب اس کی مکمل رقم ادا کریں گی۔ اس لاٹری سے 50 ہزار ڈالر مقامی چیرٹی کو عطیہ کیا جائے گا۔ تاہم ٹیکس کٹنے کے بعد خاتون 443 ملین ڈالر یعنی 45 ارب روپے ہی حاصل کر پائیں گی اور یہ رقم ایک سال میں 29 اقساط میں ادا کی جائے گی۔

اس موقع پر پاور بال پراڈکٹ گروپ کے چیئرمین چارلی مکلنٹائر نے کہا کہ چھ دیگر افراد کو فی کس 20 لاکھ ڈالر ملیں گے جن کا تعلق کنیکٹی کٹ، الینوائے، لیوزیانہ، نیومیکسکو، پنسلوانیہ، اور ورجن آئی لینڈز سے ہے۔ جبکہ چار افراد کو 10، 10 لاکھ ڈالر کے انعامات ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  56619
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فرانس میں ایک 25 سالہ خاتون سینڈی گائی لارڈ کو اپنے ہی اغوا ہونے کا ڈرامہ کرنے کے جرم میں عدالت نے چھ ماہ قید کی معطل سزا اور 5000 یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس خاتون کا یہ سب کرنے کا مقصد اپنے محبوب کے ساتھ وقت گزارنا تھا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ سے انڈونیشیا کے جزیرے بالی جانیوالی قطر ائرویز کی پروازنمبر کیو آر-962 کے دوران پرواز ایک ایرانی خاتون نے اپنے شوہر کی بے وفائی کا بھید کھلنے پر جہاز میں ہی اس کی خوب دھنائی کردی اور بات اس قدر بڑھ گئی کہ طیارے کو ہنگامی طور بھار کے شہر چنائی پر اتارنا پڑا۔
امریکی ہیوسٹن کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر طیارے میں سوار خاتون نے لینڈنگ کے وقت اچانک چھلانگ لگادی جب کہ خاتون حیرت انگیز طور پر محفوظ رہیں۔
واشنگٹن کی رہائشی ایک خاتون کے اطالوی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران منہ میں اچانک نایاب جامنی موتی آگیا جس کی قیمت 600ڈالر (تقریباً ساٹھ ہزار پاکستانی روپے) تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کے بغیر لنڈسے ہسز اپنے شوہر کرسٹوفر کے ہمراہ اطالوی ریسٹورنٹ میں کھاناکھانے گئی

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں