Monday, 18 November, 2019
واشنگٹن، کھاناکھاتی خاتون اچانک مالامال ہوگئی

واشنگٹن، کھاناکھاتی خاتون اچانک مالامال ہوگئی

واشنگٹن - واشنگٹن کی رہائشی ایک خاتون کے اطالوی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران منہ میں اچانک نایاب جامنی موتی آگیا جس کی قیمت 600ڈالر (تقریباً ساٹھ ہزار پاکستانی روپے) تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کے بغیر لنڈسے ہسز اپنے شوہر کرسٹوفر کے ہمراہ اطالوی ریسٹورنٹ میں کھاناکھانے گئی اور اس وقت حیران رہ گئی جب اس کے منہ میں کوئی بہت ہی سخت چیز آگئی ۔ خاتون نے اے بی سی نیوز کو بتایاکہ’جب اس چیز کو پہلی مرتبہ چبایاتوایسے لگاکہ اپنے دانت ہی توڑدیئے ہیں تاہم اندھیرے میں ہونے کی وجہ سے یہ بتانا مشکل تھاکہ کیاچیز ہے؟جب غور سے دیکھاتو یہ بالکل گول اور صحیح لگا، اس موتی پر گھرمیں مزید تحقیق کے لیے جیب میں ڈال لیا۔اس کے بعد جوہری کے پاس گئیں جس نے بتایاکہ یہ نایاب جامنی موتی ہے جس کی قیمت 600ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔ جوہری نے بتایاکہ یہ موتی دراصل سمندری جانوروں میں پایاگیا ہے اور سی فوڈ کے اندر سے ہی نکلاہے ، ایک قیراط سے کچھ زیادہ وزن کا موتی ہے ۔ خاتون نے بتایاکہ جب اس نے ریسٹورنٹ کے مالکان کو اس موتی کے بارے میں بتایاتووہ بہت خوش ہوئے اور موقف اپنایاکہ وہ گاہکوں کی خدمات کیلئے بہترین طریقے سے کوشش کرتے ہیں ، یہ ایساہی ہے جیسے کسی نے لاٹری جیت لی ہوجبکہ خاتون کا خیال ہے کہ وہ اس موتی کو خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہوئے اپنے ہار میں بنوالے گی ۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  69560
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔
فرانس میں ایک 25 سالہ خاتون سینڈی گائی لارڈ کو اپنے ہی اغوا ہونے کا ڈرامہ کرنے کے جرم میں عدالت نے چھ ماہ قید کی معطل سزا اور 5000 یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس خاتون کا یہ سب کرنے کا مقصد اپنے محبوب کے ساتھ وقت گزارنا تھا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ سے انڈونیشیا کے جزیرے بالی جانیوالی قطر ائرویز کی پروازنمبر کیو آر-962 کے دوران پرواز ایک ایرانی خاتون نے اپنے شوہر کی بے وفائی کا بھید کھلنے پر جہاز میں ہی اس کی خوب دھنائی کردی اور بات اس قدر بڑھ گئی کہ طیارے کو ہنگامی طور بھار کے شہر چنائی پر اتارنا پڑا۔
بھارت سے آنے والی ویڈیو نے دنیا بھر میں ہلچل برپاکردی ہے جس میں ایک پنڈت بیٹھی ہوئی سینکڑوں خواتین کو کوڑے ماررہا ہے اور ان میں عمررسیدہ خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور کمزور کےلیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ ہزارہ موٹروے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کنٹینر
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں