Friday, 18 October, 2019
موت کا خوف، فلپائنی شخص نے3 سال درخت پر گزار دیئے

موت کا خوف،  فلپائنی شخص نے3 سال درخت پر گزار دیئے

 لاپاز ۔ فلپائن میں  لاپاز کے رہائشی 47 سالہ گلبرٹ سان چیز نامی شخص نے قتل کر دیئے جانے کے خوف سے زندگی کے 3 برس 60 فٹ اونچے ناریل کے درخت پر گزار دیئے۔ طوفانی بارش ہو یا شدید دھوپ گلبرٹ ہر موسم کو برداشت کر لیتے تھے ۔ زندگی کو شدید سختی سے گزارنے کے باوجود بھی اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گلبرٹ فلپائن کے علاقے لاپاز کے رہائشی ہیں جہاں 3 سال قبل کچھ لوگوں کی لڑائی ہوئی تھی اس دوران وہ نامعلوم شخص کی گولی کا نشانہ بن گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد گلبرٹ کو ایسا خوف طاری ہوا کہ انہوں نے اپنی جان کی حفاظت کے لئے انوکھا راستہ اختیار کرلیا۔

ان کی والدہ سمیت بھائی اور محلے والوں نے کافی حد تک سمجھایا اور درخت سے نیچے اترنے کا کہا لیکن گلبرٹ نے کسی کی نہیں مانی۔ والدہ نے 3 سال تک ان کی ان کا کھانا پینا، کپڑے اور دیگر ضروریاتی اشیاء رسی سے دیتی رہیں جس کے ذریعے گلبرٹ 60 فٹ اونچے ناریل کے درخت پر جا پہنچے تھے۔

ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کے بعد ان کے دماغ میں یہ خوف بیٹھ گیا تھا کہ کوئی انہیں مار ڈالے گا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی درخت پر ہی گزارنے کا سوچ لیا تھا۔ یہاں تک کہ جب ان سے کہا جاتا کہ کم از کم نیچے آکر نہالو تب بھی یہ بضد رہے۔

طوفانی بارش ہو یا شدید دھوپ گلبرٹ ہر موسم کو برداشت کر لیتے تھے ۔زندگی کو شدید سختی سے گزارنے کے باوجود بھی اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے تھے۔

گزشتہ ماہ علاقے کے ایک فرد نے گلبرٹ پر  بلاگ لکھا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تاہم اس پر ایک نیوز ایجنسی کی جانب سے فلم بنانے والی ٹیم کو بھیجا گیا۔ فلم سازوں نے علاقے کی لوکل گورنمنٹ سے اجازت طلب کی اور 11 اکتوبر کو لاپاز پہنچ گئے۔ فلم کی ٹیم نے گلبرٹ کے گھروالوں سے رابطہ کیا اور اپنے ساتھ ایک ماہر نفسیات کو بھی لے کر آئے۔

سب سے پہلے گلبرٹ کو مائل کیا کہ وہ اپنے ذہن سے اس خوف کو دور کردیں کہ انہیں کوئی مار ڈالے گا جبکہ یہ یقین دہانی کروائی کہ یہ علاقہ اب ہر لحاظ سے محفوظ کردیا گیا ہے۔ بہت اصرار کے باوجود بھی گلبرٹ ٹس سے مس نہ ہوئے آخر کار انہیں یہ دھمکی دی گئی کہ اگر وہ نیچے نہیں آئیں گے تو درخت کاٹ دیا جائے گا تاہم پھر زندگی سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

دھمکی ان پر خوب اثر کی اور گلبرٹ نے اپنا فیصلہ بدل لیا ۔ نیچے آنے کے بعد گلبرٹ کے جسم پر کافی زخم کے نشان اور زخم پائے گئے ۔ جس کے بعد گلبرٹ کو فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال لے جایا جا چکا ہے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں نفسیاتی مریض قرار دیا ہے۔  علاقے والے اور دیگر لوگ  سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے علاج کے لئے عطیات بھی فراہم کر رہے ہیں۔  

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  14681
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کتے نے اپنے ہی مالک کو کاٹ کر موت کی نیند سلا دیا۔ لنکا شائر پولیس کے مطابق ایمبولینس سروس کی جانب سے انہیں سہ پہر ڈنڈونلڈ سٹریٹ پرسٹن بلایا گیا جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ بائیس سالہ نوجوان کو اس کے اپنے ہی کتے نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں