Wednesday, 17 October, 2018
98 سالہ بھارتی شخص نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی

98 سالہ بھارتی شخص نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی

پٹنہ ۔ آپ نے یہ محاورہ تو سنا ہی ہو گا کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اگر یہ شوق تعلیم کے حصول کا ہو اور اس میں جستجو اور لگن بھی شامل ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس شوق کو پورا ہونے سے نہیں روک سکتی۔ اس کی تازہ مثال ایک 98 سالہ بھارتی شخص  راج کمار ویش ہے جس نے معاشیات میں ماسٹرز کا امتحان پاس کیا ہے۔ راج کمار ویش نے گریجویشن 1938 میں آگرہ یونیورسٹی سے مکمل کی تھی اور 1940 میں وکالت کی ڈگری حاصل کی، لیکن پھر نوکری ملنے کے بعد تعلیم کو آگے جاری نہ رکھ سکے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار ویش نے 96 برس کی عمر میں ریاست بہار کے شہر پٹنا کی نلندا یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا اور دو سال بعد یعنی 98 برس کی عمر میں انہوں نے معاشیات میں ماسٹرز کا امتحان پاس کیا۔ میگھالیہ کے گورنر گنگا پرساد نے نلندا اوپن یونیورسٹی کے 12ویں سالانہ کنووکیشن کے موقع پر راج کمار ویش کو ڈگری سے نوازا۔

راج کمار ویش کا کہنا تھا کہ ڈگری ملنے پر بہت خوش ہوں کیونکہ میں نے اس کے لیے بہت محنت کی تھی اور میری دیرینہ خواہش تھی کہ میں ماسٹرز مکمل کروں۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ کیرئیر پر توجہ دینے کے ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دیں۔

نلندا یونیورسٹی کے رجسٹرار ایس پی سنہا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، راج کمار ویش اور ان کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اس عمر میں تعلیم کے حصول کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر حیران ہیں کہ راج کمار نے ماضی میں اپنی توانائی کہاں صرف کی۔

ایس پی سنہا کا کہنا تھا کہ راج کمار اس یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ شخص ہیں، یونیورسٹی ان کے نوٹس کو نوجوانوں کے لیے سبق کے طور پر اپنے پاس رکھے گی۔

خیال رہے کہ راج کمار ویش نے گریجویشن 1938 میں آگرہ یونیورسٹی سے مکمل کی اور 1940 میں وکالت کی ڈگری حاصل کی، لیکن پھر نوکری ملنے کے بعد تعلیم کو آگے جاری نہ رکھ سکے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  75145
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کے ساتھ لندن کے دورے پر گئے بھارتی صحافی چور نکلے۔ کھانے کے دوران ہوٹل کے چاندی کے چمچے چرا لئے۔ ہوٹل انتظامیہ نے بھارتی صحافیوں سے چمچے برآمد کرکے ان پر 50 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ وزیر اعلٰی کیساتھ دورے پر جانیوالے تمام صحافی 'سینئر ایڈیٹرز' تھے
پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔
بھارت سے آنے والی ویڈیو نے دنیا بھر میں ہلچل برپاکردی ہے جس میں ایک پنڈت بیٹھی ہوئی سینکڑوں خواتین کو کوڑے ماررہا ہے اور ان میں عمررسیدہ خواتین بھی شامل ہیں۔
بھارت کے شہر بینگلور میں 41 سالہ شہری چدہاتما باسو نے چوہیا کو بیوی کا دوسرا جنم قرار دے کر اس سے شادی رچالی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چوہیا کی ناک اور آنکھیں بالکل میری اہلیہ کی طرح ہیں اور اس کا دیکھنے کا انداز بھی میری بیوی سے مشابہہ رکھتا ہے

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے
۔خوبصورت سوئمنگ پول،دیدہ زیب بیڈ رومز اور زیر سمندایک دلکش پاڈ پر مشتمل اس ریسورٹ کی تخمینی لاگت 145ملین پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ر ریسورٹ بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مستقبل میں سیاحوں کیلئے ایک آئیڈیل جگہ کا درجہ اختیار کر لے گا۔
امریکا کے ایک اسکول میں 3ہرنوں نے تباہی مچاتے ہو ئے انٹری دی جو تعلیم کے حصول کیلئے نہیں بلکہ 2آوارہ کتوں سے بچنے کیلئے کی گئی تھی۔ان 3ہرنوں کے پیچھے 2کتے لگ گئے جن سے بچاؤ کیلئے پہلے تو ان ہر نوں نے ان کی خوب دوڑیں لگوائیں

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں