Thursday, 09 July, 2020
کتے بلیوں سے تیز نکلے، 8 گھنٹے میں730 چوہوں کا صفایا

کتے بلیوں سے تیز نکلے، 8 گھنٹے میں730 چوہوں کا صفایا

عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ  چوہوں کو پکڑنا بلیوں کی فطرت ہے۔ حقیقت میں بلیاں چوہے پکڑنے کے معاملے میں کتوں سے کہیں زیادہ سست ہیں۔

چوہوں کی نسل بہت تیزی سے بڑھتی ہے۔  برطانیہ کے دیہاتی علاقے  میں جانوروں کے فارم بیماریاں پھیلانے والے چوہوں  سے ختم ہو سکتے ہیں۔ اس لیے جب وہاں چوہوں کی تعداد بڑھتی ہے تو سافک اینڈ نورفک ریٹ پیک  کمپنی کو بلایا جاتا ہے، جو اپنے چھوٹے کتوں سے چوہوں کا صفایا کردیتے ہیں۔

یہ کمپنی  ،فطری طور پر چوہے پکڑنے والے کتوں کی تربیت کرتی ہے۔ یہ کمپنی اپنے کتوں کے ساتھ  برطانیہ بھر میں گھومتی ہے اور گھنٹوں میں  جانوروں کے فارموں کو چوہوں سے صاف کر دیتی ہے۔

اس کمپنی کی سب سے کامیاب چوہے مار مہم اس ماہ کے شروع میں سامنے آئی جب  8 کتوں کے غول نے  صرف 7 گھنٹوں میں 730 چوہوں کا صفایا کر دیا۔

کمپنی کے 34 سالہ منیجر ایڈ کک کا کہنا ہے کہ  یہ کتے اسی کام کے لیے پالے جاتے ہیں، شکار کرنا   ان کے ڈی این اے میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کتوں کی زیادہ تربیت بھی نہیں کرنی پڑتی کیوں  ان کی جبلت میں چوہے پکڑنا اور قتل کرنا ہے۔

اس کمپنی نے 12 جنوری کو آئی، سافک کے نزدیک سوروں کے ایک فارم پر 8  کتوں کے غول کی مدد سے 7 گھنٹے میں 730 چوہے مارے۔

ایڈ نے بتایا کہ اس فارم پر کچھ چوہے تو قد میں کتوں جتنے ہی تھے۔ ان کی لڑائی دیکھا ایک الگ تجربہ تھا۔ ایڈ نے بتایا کہ چوہوں کو زہر دینے سے ان کے مرنے میں 48 گھنٹے لگتے ہیں۔ یہ سست اور تکلیف دہ طریقہ ہے جبکہ کتے چوہوں کو 3 سے 4 سیکنڈ میں مار دیتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 8 کتوں کا 7 گھنٹؤں میں 730 چوہے مارنا ان کے لیے بھی حیران کن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

کتے بلیوں سے تیز نکلے، 8 گھنٹے میں730 چوہوں کا صفایا
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  29975
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان میں حالیہ دِنوں میں فلم میکنگ کی رفتار پچاس فی صد تسلی بخش قرار دی جا سکتی ہے اور اسے سو فی صد پر لانے کے لیے مزید محنت اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
لندن کے ایک کیفے نے گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کافی کے کپ میں پینے والوں کی تصاویر بنانا شروع کردی ہے جس کے لیے وہ ’تھری ڈی پرنٹر‘ کا استعمال کرتے ہیں۔
بابا. پیڑے. والے کی پوتی کی شادی پر دلہا والوں نے ڈالروں. ریالوں اور ڈبہ بند موبائل فون کی بارش کردی لوگوں کےعلاوہ باراتیوں نےبھی خوب فائدہ اٹھایا اور جیبیں بھرلیں.س دوران دھکم پیل سے کئ لوگ ایک دوسرے سےدست گریبان کے واقعات بھی پیش آئے.اس موقعہ پر لوگ کھہ رہے تھے شادی ہو تو ایسی.
برازیل میں دا سلوا خاندان میں شامل تمام مرد و خواتین کے ہاتھ اور پائوں کی 12 ،12 انگلیاں ہیں اور اس خاندان کی یہی انفرادیت اسے برازیل سمیت دنیا بھر میں مشہور کرنے کی وجہ بن چکی ہے ۔ ان چودہ افراد میں ایک ننھا سا بچہ بھی شامل ہے

مزید خبریں
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں