Monday, 18 February, 2019
’’امریکا نے فلسطین میں امدادی سرگرمیاں بند کردیں‘‘

’’امریکا نے فلسطین میں امدادی سرگرمیاں بند کردیں‘‘

غزہ ۔ امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ نے فلسطینی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بند کر دی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے بین الاقوامی امدادی ادارے یو ایس ایڈ نے فلسطینی علاقوں مغربی کنارے اور غزہ پٹی پر ہر قسم کی امدادی سرگرمیوں کے سلسلے کو روک دیا ہے۔

امریکی حکام کا موقف ہے کہ امدادی سرگرمیوں کی بندش فلسطینی اتھارٹی کی درخواست پر کی گئی ہے اور اب تک ایسے شواہد نہیں ملے کہ یو ایس ایڈ مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں بند کر رہا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے یو ایس ایڈ کی سرگرمیاں بند ہونے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے تاہم مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر امدادی کیمپ میں سرگرمیان ماند پڑگئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘ (UNRWA) کی مالی امداد مکمل طور پر ختم کر دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادار

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  70274
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کویت کے جنوبی علاقے میں برجان آئل فیلڈ کے قریب 2 بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ، بسیں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جارہی تھیں جب کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
عراق کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے شمالی شہر کرکوک سے ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں 75 افراد کی لاشوں کی باقیات کا پتا چلایا گیا ہے۔ کرکوک شہر کے گورنر راکان سعید الجبوری نے بتایا کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں میں عام شہریوں اور عراقی فوجیوں کی لاشیں بھی شامل ہیں
فرانس میں ایک میگزین کا تازہ ترین شمارہ مارکیٹ سے اس لئے اٹھا لیا گیاکہ اس میں شامل ایک نقشہ میں اسرائیل کو حقیقی ریاست تسلیم نہیں کیا گیا۔ یہودیوں کا میگزین سے تصحیح شائع کرنیکا مطالبہ
حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ٹیمبن کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے، طوفان سے شدید بارشیں،سیلاب،مٹی کے تودے گرنے کے واقعات ہوئے جن کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں