Sunday, 16 June, 2019
’’سلامتی کونسل نے مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دے دیا‘‘

’’سلامتی کونسل نے مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دے دیا‘‘

نیویارک ۔ چین کی جانب سے تکنیکی اعتراض ختم کیے جانے کے بعد سلامتی کونسل کی 1267 پابندی کمیٹی نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد 27 فروری کو فرانس، برطانیہ اور امریکا نے پیش کی تھی لیکن چین نے مسعود اظہر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر تکنیکی اعتراض اٹھایا تھا۔

تاہم اب چینی تکینکی اعتراض ختم کیے جانے کے بعد سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی نے مولانا مسعود اظہر پر پابندی عائد کردی ہے اور ان کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ اس پابندی کے بعد مسعود اظہر کے اثاثے منجمد کیے جانے کے ساتھ ساتھ ان پر سفر کرنے اور ہتھیار رکھنے پر بھی پابندی ہوگی جب کہ پابندیوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندی کی تصدیق کی ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی 1267 پابندی کمیٹی نے مولانا مسعود اظہر کو پاکستان اور چین کی جانب سے اعتراض ختم کیے جانے کے بعد پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کو مولانا مسعود اظہر کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے ساتھ جوڑنے پر اعتراض تھا جسے تسلیم کیا گیا اور مسعود اظہر پر عالمی پابندیاں صرف جیش محمد سے تعلق کی بنیاد پر لگائی گئی ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کمیٹی کے تمام تکنیکی معاملات کا احترام کیا ہے، پاکستان نے کمیٹی کے سیاسی استعمال کی مخالفت کی ہے، پاکستان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دہشتگردی سے جوڑنے کی بھارتی کوشش کی مخالفت کی۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے پاکستان اس سے قبل چین کے تعاون سے چار مرتبہ بھارتی کوششیں ناکام کر چکا ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی سے مولانا مسعود اظہر کا تعلق ختم کرانا پاکستان کی کامیابی اور بھارتی کی ناکامی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  8802
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد ایک بار پھر رکوادی۔ مسعود اظہر کے خلاف قرارداد فرانس، امریکا اور برطانیہ نے پیش کی تھی، قرارداد منظور نہ ہونے پربھارت کو مایوسی
سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی جس میں کالعدم جیش محمد سمیت دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کو سراہا۔
سعودی عرب سے فرار ہونے والی لڑکی کو کینیڈا نے پناہ دینے کا اعلان کردیا جس کے بعد وہ بنکاک ایئرپورٹ سے کینیڈا روانہ ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی شہری 18 راہف محمد القانون 7 جنوری کو کویت سے بنکاک پہنچی تھی
امریکی نیشنل کاؤنٹر انٹیلی جنس کے سربراہ بل ایونینا نے کہا کہ امریکا کیلئے چین سب سے بڑا خطرہ ہے، چین کے مقابلے میں روس سے لاحق خطرہ ماند پڑ چکا ہے، اس سال 20 چینی افراد پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں