Friday, 18 January, 2019
نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظرہوں۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے جب کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظرہوں۔

صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوویت یونین نے افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لئے وہاں حملہ کیا لیکن افغانستان میں لڑتے لڑتے سوویت یونین خود دیوالیہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا سوویت یونین کا فیصلہ درست تھا لیکن افغان جنگ سخت تھی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس خطے میں پاکستان بھی موجود ہے، پاکستان کو لڑنا چاہیے اورامریکا طالبان سے مذاکرات کررہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدرنے ایشین ری ایشورینس انیشی ایٹو ایکٹ پردستخط کرکے قانون کا درجہ دے دیا۔ نئے قانون کے تحت امریکی حکومت سیکیورٹی اوراقتصادی مفادات کوبڑھاوا دینے پررقم خرچ کرے گی۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل امریکی صدر نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا بلکہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دینے میں بھی مدد کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  87951
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برصغیر کے باہر سے کوئی بھی شخص اس مسئلے کے حل کیلئے کچھ نہیں کر سکتا تاہم اگر بھارت اور پاکستان ایک دوسرے سے اس مسئلے پر بات چیت کرنا چاہیں تو ناروے یقیناً ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کے دوران میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر اور منشیات کی روک تھام کی ضرورت پر ایک مرتبہ پھر زور دیا جب کہ ان کی تقریر کو مخالفین کی جانب سے اسکرپٹڈ خطاب کہا جارہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے فیصلے کی تردید کردی۔ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے معاملے نے نیا موڑ اختیار کرلیا۔ چند روز قبل امریکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے
کرسمس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہاں پر متعین امریکی فوجیوں سے ملاقات کے لیے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ دورہ کیا ہے۔ ایک طرف شام سے فوجوں کے انخلاء کا اعلان اور دوسری طرف عراق میں متعین پانچ ہزار سے

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں