![]() |
انقرہ - رجب طیب اردوان نے آئندہ پانچ سال کیلئے مسلسل تیسری بار ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نومنتخب صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب انقرہ صدارتی محل میں منعقد ہوئی، گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نے صدر اردوان سے حلف لیا۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت 20سربراہان مملکت شریک ہوئے۔
تقریب میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل، امیر قطر، آذربائیجان کے صدر، روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگرعالمی رہنما بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ آئین قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا اور اپنے فرائض اور ذمہ داری بہترین انداز میں انجام دوں گا۔
یاد رہے کہ صدر رجب طیب اردوان اٹھائس مئی کو ہونے والے رن آف مرحلے میں کامیابی کے بعد تیسری بارترکیہ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ