Friday, 18 January, 2019
افغان صدارتی انتخابات، پولنگ ختم، گنتی جاری

افغان صدارتی انتخابات، پولنگ ختم، گنتی جاری

کابل:عشروں سے بدامنی کے شکار ملک افغانستان میں ہفتے کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں عوامی رائے دہی کا تاریخی عمل مکمل ہو گیا۔ غیر سرکاری عبوری نتائج 24 اپریل تک سامنے آئیں گے اور حتمی نتائج کا اعلان چھ ہفتے بعد کیا جا سکے گا۔
 
اگر پہلے انتخابی مرحلے میں کل آٹھ امیدواروں میں سے کوئی بھی 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کر سکا تو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو بڑے امیدواروں کے درمیان حتمی انتخابی مقابلہ 28 مئی کو ہو گا۔

موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

طالبان کی اس دھمکی کے بعد آج رائے دہی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں چند مقامات پر معمولی پرتشدد واقعات تو دیکھنے میں آئے تاہم عام شہری، انتخابی کارکن اور پولنگ اسٹیشن مجموعی طور پر بڑی خونریزی سے محفوظ رہے۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

افغانستان میں آج صرف صدارتی الیکشن ہی نہیں بلکہ صوبائی کونسلوں کے لیے بھی رائے دہی عمل میں آئی، جس کے لیے صبح سات بجے سے لے کر سہ پہر چار بجے تک کا وقت رکھا گیا تھا۔ دن کے دوران ملک کے آزاد الیکشن کمیشن نے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع بھی کر دی تھی۔

شام پانچ بجے، جب عالمی وقت کے مطابق دن کے ساڑھے بارہ بجے تھے، تمام پولنگ اسٹیشن بند کر دیے گئے۔ وہ ووٹر جو اس وقت تک پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موجود تھے یا باہر قطاروں میں کھڑے تھے، انہیں قواعد کے مطابق اپنا حق رائے استعمال کرنے کا موقع دیا گیا۔
قبل ازیں صدر کرزئی نے کابل میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے ہموطنوں پر زور دیا کہ وہ بھی ضرور ووٹ دیں۔ صدر کرزئی نے کہا، ’’عوام کو اپنے گھروں سے باہر نکل کر نئے ملکی صدر کا انتخاب کرنا چاہیے، دشمنوں کی دھمکیوں کے باوجود، کیونکہ بات افغانستان کی کامیابی کی ہے۔‘‘

اس الیکشن میں جو آٹھ امیدوار میدان میں ہیں، ان میں سے اصل مقابلہ تین بڑے امیدواروں کے درمیان ہے۔ یہ امیدوار سابق وزرائے خارجہ عبداللہ عبداللہ اور زلمے رسول اور سابق وزیر خزانہ اشرف غنی ہیں۔

افغانستان کی آبادی اندازہﹰ 28 ملین ہے، جس میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 13.5 ملین تھی۔ ملک کے کُل 398 اضلاع میں سے پانچ اضلاع میں تمام انتخابی مراکز سلامتی کی وجوہات کی بناء پر بند رہے۔ ان انتخابات پر اٹھنے والی لاگت کا اندازہ قریب 121.5 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، جس کا مطلب ہے تقریباﹰ نو ڈالر فی ووٹر۔
صدارتی امیدواروں میں کوئی ایک بھی خاتون شامل نہیں ہے جبکہ صوبائی کونسلوں کی رکنیت کے کُل دو ہزار چھ سو کے قریب امیدواروں میں تین سو خواتین بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  92904
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکی نیشنل کاؤنٹر انٹیلی جنس کے سربراہ بل ایونینا نے کہا کہ امریکا کیلئے چین سب سے بڑا خطرہ ہے، چین کے مقابلے میں روس سے لاحق خطرہ ماند پڑ چکا ہے، اس سال 20 چینی افراد پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو بابری مسجد کیس میں عدالت عظمی کے ماضی میں ایک کیس میں ‘نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد لازمی نہیں’ کے فیصلہ پر نظر ثانی کے لیے لارجر بینچ بنانے کی درخواست مسترد کر دی۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کا سلسلہ جاری ہے اور ایران کا اس پر کنٹرول نہیں ہے۔ مائیک پومپیو نے ٹویٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے۔ امریکا خطے میں اپنے اتحادیوں
سعودی عرب نے کینیڈا سے تجارتی تعلقات ختم کرکے سفیروں کی واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے داخلی معاملات کا الزام عائد کرتے ہوئے کینیڈا کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ سعودیہ میں

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
یوکرین کے مسئلے پر امریکا اور روس کے مذاکرات ناکام ہوگئے جبکہ مسئلہ سفارتی طریقے سے حل نہ ہونے پر امریکی صدر اوباما نے ماسکو کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی، روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ کریمیا میں ریفرنڈم عالمی قوانین کے مطابق ہے۔

مقبول ترین
حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں